سابق رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر سے ڈاکو 2 کروڑ روپے کا سامان لے اڑے
ڈکیتی کی واردات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر میں ڈکیتی کی واردات، ڈاکو 2 کروڑ روپے کا سامان لے اڑے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کو جن لوگوں نے اپنی نااہلی، بدترین گورننس، سیاسی بھرتیوں اور غلط انتظامی فیصلوں سے تباہ کیا وہی اسے کوڑیوں کے بھاؤ بیچ کر مبارک سلامت کا شور مچا رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
تفصیلات
ڈان نیوز کے مطابق رمیش کمار نے بتایا کہ 3 مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کی، ڈاکو گھر سے 5 گھڑیاں، چشمے اور جوتے لے گئے جن کی مالیت 2 کروڑ روپے بنتی ہے۔ ڈاکوؤں نے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور ان سے میرے بارے میں تفصیلات مانگتے رہے۔
زبان اور تفتیش
رمیش کمار کے مطابق 3 ڈاکو آپس میں پشتو زبان میں بات چیت کررہے تھے۔ پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی کے گھر میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔








