سکھ کمیونٹی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی بھارتی کوشش ناکام ہو گئی، کرتارپور صاحب میں تاریخی گرنتھ اور قیمتی اشیاء محفوظ ہیں، سردار رمیش سنگھ اروڑہ
سکھ کمیونٹی کے جذبات کا تحفظ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ سکھ کمیونٹی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی بھارتی کوشش ناکام ہو گئی، گوردوراہ کرتار پور صاحب سے سو کے قریب یاتری اور مقامی افراد محفوظ مقامات پر منتقل کر دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں نئی انڈسٹریل سٹیٹ کی منظوری، فیڈمک اور پیڈمک میں گھپلوں کا سخت نوٹس، ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
پاک فوج اور ریسکیو اہلکاروں کی محنت
رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ پاک فوج اور ریسکیو اہلکاروں کی دن رات کی کاوشیں رنگ لے آئیں، گوردوارہ کرتارپور صاحب میں تاریخی گرنتھ اور قیمتی اشیاء محفوظ ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ پاک فوج کے جوانوں، ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں نے ریسکیو آپریشن کامیاب بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی چوک کے مناظر: جلی ہوئی ٹرک، ٹوٹی گاڑیاں، سڑک پر بکھرے شیشے اور عمران خان کے پوسٹرز کے ساتھ سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے بعد کا حال
بھارتی حکومت کی آبی جارحیت
بھارت کی طرف سے پانی چھوڑنا کھلی آبی دہشتگردی ہے۔ گوردوارہ کرتارپور صاحب میں دس فٹ کے قریب پانی کھڑا ہے، مودی سرکار نے جان بوجھ کر اڑھائی لاکھ کیوسک کا ریلا بھیجا۔
حفاظتی انتظامات اور مستقبل کے اقدامات
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر پہلے سے حفاظتی انتظامات یقینی بنائے گئے، چند دنوں میں گوردوارہ کرتارپور صاحب کو دوبارہ یاتریوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ دنیا بھر کی سکھ کمیونٹی کو مایوس نہیں کریں گے۔








