سیالکوٹ، لاہور اور کراچی سمیت ملک بھر میں بارشوں کا الرٹ جاری

بارشوں کا الرٹ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 29 اگست تا 2 ستمبر اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ پنجاب کے شمالی اور شمال مشرقی اضلاع میں 30 سے 31 اگست کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کیخلاف خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: محسن نقوی

پنجاب میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین میں 30 سے 31 اگست تک بارش کا امکان ہے۔ وسطی و جنوبی پنجاب میں 29 تا 31 اگست کے دوران بارشوں کا امکان ہے اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ ملتان، ڈی جی خان، راجن پور، لیہ، بھکر، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بھی 29 سے 31 اگست کے دوران بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کامیاب سفارتکاری، سلامتی کونسل میں تنازعات کے پُرامن حل سے متعلق پاکستان کی قرارداد متفقہ منظور

خیبرپختونخواہ میں بارشوں کی پیشگوئی

خیبرپختونخواہ میں بھی 29 تا 31 اگست کے دوران شدید بارشیں جبکہ ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ چترال، دیر، سوات، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، نوشہرہ، مردان، ڈی آئی خان، ٹانک، کوہاٹ اور بنوں میں 29 تا 31 اگست کے دوران بارشوں کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو 26ویں اور 27ویں ترمیم نے استحکام دیا ہے، ملک کو استحکام دینے کے لیے اور ترمیم کرنا پڑی تو کریں گے، طلال چودھری

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشیں

آزاد کشمیر میں مظفرآباد، باغ، حویلی، کوٹلی، میرپور اور بھمبر میں 29 اگست تا 2 ستمبر شدید بارشیں متوقع ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں 29 تا 31 اگست تک بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ گلگت، اسکردو، ہنزہ، دیامر، استور، غذر اور گانچھے میں 29 تا 31 اگست تک بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟

کراچی میں بارش کی پیشگوئی

این ڈی ایم اے کے مطابق کراچی میں 30 اگست تا 2 ستمبر تک بارشیں متوقع ہیں، ممکنہ شدید بارشوں کے باعث کراچی میں سیلاب کا بھی خدشہ ہے۔ ٹھٹہ، سجاول، بدین اور تھرپارکر میں بھی 30 اگست تا 2 ستمبر بارشیں متوقع ہیں۔ اسی طرح حیدرآباد، دادو، سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، جیکب آباد اور کشمور میں 30 اگست تا یکم ستمبر موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

دیگر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

این ڈی ایم اے کے مطابق گوادر، کیچ، پنجگور، خضدار، لسبیلہ اور قلات میں 29 اگست تا یکم ستمبر بارشیں متوقع ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...