وزیرداخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، انسداد دہشتگردی سمیت اہم امور پر گفتگو

اسلام آباد میں اہم ملاقات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک، برطانیہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: انگریزوں نے طاقت کے بل بوتے دو پریمیوں کو جدا کرکے انکے مقبروں کے عین وسط میں سے ریل گاڑی کی پٹری نکال کر دو احاطوں میں تقسیم کر دیا۔
دہشت گردی اور منشیات پر گفتگو
ملاقات میں انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات، بارڈر سیکیورٹی اور انسانی سمگلنگ کے حوالے سے اشتراک کار بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا
مبارکباد اور تعزیت
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے نشان امتیاز ملنے پر وزیر داخلہ محسن نقوی کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان میں سیلاب اور بارشوں سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
پاکستان کا امن کا پیغام
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے امن کا داعی رہا ہے۔ وہ دہشتگردی کی ہر شکل کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ ترقی کے سفر میں پاکستان کا اہم شراکت دار ہے اور باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔