سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لیے 20، 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان

وفاقی حکومت کی امداد کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لیے 20، 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ساتھ ہی خبردار کردیا کہ غیرقانونی تعمیرات کے گرنے پر معاوضہ نہیں مل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ آبی گزرگاہوں میں رہتے ہیں انہیں نقصانات کا معاوضہ ادا کرنا ممکن نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: چنیوٹ میں 15 سالہ آمنہ کو رشتے سے انکار پر چچازاد نے قتل کر دیا
آبی گزرگاہوں میں تعمیرات پر پابندی
وزیرآباد میں صحافیوں سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے طے کیا ہے کہ آئندہ سے آبی گزرگاہوں میں کسی قسم کی تعمیرات کی اجازت نہیں ہوگی۔ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے گھروں، فصلوں اور مال مویشی کے نقصانات کا سروے کیا جارہا ہے۔
سیلاب کی شدت اور امدادی کارروائیاں
عطا تارڑ نے کہا کہ پہلی بار بارش کے 3، 4 سسٹم ساتھ ساتھ آئے ہیں۔ تین دریاؤں کی طغیانی میں 2 لاکھ سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا، جبکہ پاک فوج اور انتظامیہ نے بروقت رسپانس دے کر کئی افراد کو بچایا۔