احتجاج کرنا ہر شہری کا حق، لیکن کوئی ہمیں بلیک میل نہیں کر سکتا، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ بلوچستان کا بیان
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے لیکن کوئی ہمیں بلیک میل نہیں کر سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: ممبئی ایئرپورٹ پر بوئنگ 737طیارے کو کارگو ٹرک نے ٹکر مار دی
بلیک میلنگ کے خلاف واضح موقف
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ کسی کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گا۔ محکموں میں اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ جن کو ریفارمز سے کوئی مسئلہ ہے، ان کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں۔ ہسپتالوں سے کرپشن ختم کر رہے ہیں، ڈاکٹروں کے مسائل بھی دور کریں گے۔ بلوچستان کے ساتھ کھڑا ہوں، میرے لیے بلوچستان کے لوگ اہم ہیں، بلوچستان میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سستی بجلی کی فراہمی کیلئے مسابقتی مارکیٹ قائم کرنے کا وقت آگیا، وزیر توانائی اویس لغاری
ترقیاتی بجٹ اور چیلنجز
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ 200 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ سے پاکستان کے تینتالیس فیصد رقبے پر مشتمل صوبے کی ترقی ایک مشکل اور صبر آزما عمل ہے۔ وہ یورپی یونین کے تعاون سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے جس کا اہتمام پاکستان پریس فاؤنڈیشن اور بین الاقوامی تجارتی مرکز نے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ترقی کا عمل عالمی ترقیاتی شراکت داروں اور وفاقی حکومت کی مکمل معاونت کے بغیر ممکن نہیں۔ صوبے میں پہلا خواتین کی معاشی خودمختاری اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے وقف مالیاتی فنڈ قائم کر دیا گیا ہے، جو ایک بڑی پیش رفت ہے۔
نوجوانوں کی ترقی کی کوششیں
وزیراعلیٰ بلوچستان نے اعتراف کیا کہ ماضی میں ناقص حکمرانی اور بدعنوانی کی وجہ سے نوجوانوں کا ریاست سے فاصلہ بڑھا، جس کے باعث احساسِ محرومی نے جنم لیا۔ تاہم اب حکومت کی کوشش ہے کہ نوجوانوں کو بہتر طرزِ حکمرانی، شفافیت اور مکالمے کے ذریعے دوبارہ ریاست کے قریب لایا جائے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یورپی یونین کے تعاون سے پی پی ایف اور آئی ٹی سی کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دو سو ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ سے پاکستان کے 43 فیصد رقبے کی ترقی ایک مشکل عمل ہے، بلوچستان میں عالمی ڈویلپمنٹ… pic.twitter.com/9223crONBO
— Govt. of Balochistan (@dpr_gob) August 28, 2025








