ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کی جو رکاوٹ دردسر بنی ہوئی ہے۔ وہ اب بالکل ختم ہونے کی قریب ہے جو لوگ برسوں سے بندش وغیرہ میں تھے وہ اب اس سے آزاد ہونے کے ساتھ بہتری بھی لے سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جھل مگسی جیپ ریلی کا آخری روز، شائقین کی بڑی تعداد امڈ آئی
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اگر قسمت موقع دے رہی ہے تو اس کا پورا فائدہ اٹھالیں۔ اس طرح کے حالات بار بار نہیں ملنے اور کچھ مخالفین نے بھی برسوں آپ کو پابند کر رکھا تھا اب اس بندش سے آزاد ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کو چھٹی کا دودھ یاد دلادیا، مودی اب کسی حملے سے پہلے 100بار سوچے گا، وزیر اعظم شہباز شریف
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو بھی معاملے خراب ہو گئے ہیں اب ان کو ٹھیک کرنے کا وقت ہے۔ آپ تھوڑی سی ہمت دکھائیں اور اپنے کردار کو ادا کرنے کی کوشش کریں تاکہ دوسروں کو آپ کی اہمیت کا احساس ہو۔
یہ بھی پڑھیں: کیسی بھول ہوئی ظالم سے جس نے ہمیں للکارا ہے۔۔۔
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کی آج ایک مشکل حل ہو سکتی ہے ، انشاءاللہ جو لوگ دنوں سے بیماری یا بدنظری میں تھے آج وہ اس سے نکلنے والی پوزیشن میں آ گئے ہیں ، آج کا دن مالی حوالے سے بھی اچھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز الدین صدیقی بالی ووڈ میں اداکاروں کیساتھ ہونے والے امتیازی سلوک پر بول پڑے
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ ایک بار جو فیصلہ کرلیں، پھر سختی سے اس پر قائم بھی رہیں اور کوشش کریں کہ جو کام بھی کریں کسی کو اس کی اس وقت تک خبر نہ ہو جب تک کام نہ ہو جائے۔
یہ بھی پڑھیں: 22 دن تک اپنے گھر میں حراست میں رہ کر 51 لاکھ روپے گنوانے والے شخص کی کہانی: ‘میں نوسربازوں کو باتھ روم جانے سے پہلے بھی بتاتا’
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کیوں کسی دوسرے کے ساتھ بلاوجہ کشیدگی والی فضا بنائے ہوئے ہیں۔ اپنے اندر سے غصہ نکال دیں اور سب کو معاف کر دیں ، آپ کے راستے اللہ کھول دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وائی فائی سے 100 گنا تیز نئی وائرلیس انٹرنیٹ ٹیکنالوجی لائی فائی کیا ہے؟
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ایک دشمن بنا ہوا ہے جو اندرون خانہ چالیں چلنے کی بروقت کوشش میں رہتا ہے۔ آج اس سے بچ کر چلنا ہے۔ آپ صرف سورئہ الناس سوئہ فلک صبح و شام پڑھیں اپنا صدقہ بھی دیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئیڈیاز 2024، پاکستان میں بنائے گئے جدید ترین جہاز اور ہتھیار دیکھنے پوری دنیا سے لوگ آگئے
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ ان دنوں لگتا ہے زندگی کے اہم موڑ پر ہیں۔آپ کو چاہیے کہ جو فیصلہ کریں سوچ سمجھ کر کریں، اگر ضرورت محسوس ہو تو استخارہ کرلیں تاکہ آگے پریشان نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کھیلنے والے آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل کو بھاری جرمانہ کر دیا
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
عشق و محبت میں کچھ نہیں رکھا۔ آپ کو ناکامی ملے گی اور جو صرف دل لگی کے چکروں میں ہیں وہ کسی بڑی مصیبت میں آ سکتے ہیں۔ خیال کریں، خون کا استعمال خیال سے کریں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 خوارج مارے گئے
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کی جو ایک بڑی مشکل تھی انشاءاللہ وہ آج حل ہو جائے گی اور جو راستہ کبھی بند تھا وہ بھی دوبارہ کھلتا ہوا محسوس ہوگا، بہرحال کوئی بڑا کام ہونے والا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مدارس بل کا معاملہ: وفاق المدارس کا ملک گیر عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ کسی بھی ایسے کام میں ہاتھ ڈالیں گے جس میں وہ انجان ہیں تو خیال کریں، نقصان ہو سکتا ہے۔ شراکت داری نہیں کرنی اور نہ ہی آج سرمایہ کاری، اگر نقصان نہیں چاہتے تو۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
تبدیلی والا سلسلہ اب چل پڑا ہے۔ آپ کو چوکنا رہنا ہوگا، انشاءاللہ اس میں آپ کے لئے کافی کچھ ہے، اگر مناسب وقت پر قدم اٹھا لیا تو بڑا فائدہ حاصل ہو جائے گا۔