پنجاب کے تین دریاؤں میں سیلابی صورتحال، پانی لاہور میں داخل، اموات کی تعداد 20 ہو گئی

پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کی صورتحال

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے تین بپھرے دریاؤں راوی، چناب اور ستلج نے تباہی مچا دی ہے، دریاؤں کے کنارے آباد بستیاں اور فصلیں زیر آب آ گئیں جبکہ ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: خانہ کعبہ کے امام شیخ صالح بن حُمید سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم مقرر

سیلاب کی وجوہات

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے اور بارشوں کے باعث دریائے چناب، ستلج اور راوی بدستور سیلاب کی لپیٹ میں ہیں اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لاہور کے متعدد علاقوں میں سیلابی پانی داخل ہوگیا ہے۔ پنجاب میں دریاؤں کے آس پاس آباد دیہات، شہر اور گلی محلے دریا کا منظر پیش کرنے لگے، لوگوں کے آشیانے اجڑ گئے اور راستے برباد ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: جرمنی، کام کا بوجھ کم کرنے کے لیے میل نرس نے 10 مریضوں کو غلط انجیکشن لگا کر موت کی نیند سلا دی، سزا سنادی گئی

عوام کی مشکلات

کہیں ڈوبے مکانوں کی چھتوں پر لوگ پناہ لینے پر مجبور ہیں تو کہیں سیلابی ریلوں میں پھنسے شہری بچی کُچی جمع پونجی اٹھائے محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں۔ وزیر آباد، قصور، نارووال، حافظ آباد، کمالیہ، منڈی بہاؤالدین، بہاول نگر، سیالکوٹ، سرگودھا، وہاڑی اور پاکپتن سمیت کئی علاقوں میں دیہات سیلاب کے گھیرے میں آ گئے اور زمینی رابطہ کٹ گیا جب کہ کئی مقامات پر عارضی بند ٹوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ سلمان انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں دوسرا سالانہ عمرہ اور زیارت فورم جاری

حکومتی اقدامات

پی ڈی ایم اے کے ڈی جی عرفان کاٹھیا کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے، موسمیاتی تغیر کی وجہ سے غیر متوقع بارشیں ہوئیں، سیلاب کی وجہ سے فصلوں کو کافی نقصان پہنچا، موسمیاتی تبدیلی کو مدنظر نہ رکھ کر کوئی بھی کام کریں گے تو اس کا نقصان ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے پنجاب میں اب تک 20 اموات ہوچکی ہیں، سب سے زیادہ جانی نقصان گجرانوالہ میں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں تیل کی قیمت نہیں بڑھائی گئی، پھر پاکستان میں قیمتیں بڑھانے کی اتنی جلدی کیوں؟ غریدہ فاروقی نے سوال اٹھا دیا

مدد اور امدادی سرگرمیاں

عرفان کاٹھیا کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے ہر فرد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت ہے کہ لوگوں کی لائیو اسٹاک کو بچایا جائے، اب تک 3 لاکھ سے زائد مویشیوں کو محفوظ کیا ہے۔ فیصل آباد میں تاندلیانوالہ کے مقام پر دریائے راوی میں پانی کی سطح میں اضافے کے باعث نشیبی علاقوں کے مکینوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا عمل جاری ہے۔ سیلاب کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یہ امر انتہائی تکلیف کا باعث ہے کہ قیام پاکستان کی جدوجہد میں گھر بار لٹانے والے اور قربانیاں دینے والوں کیلئے پاک سرزمین تنگ کی جا رہی ہے۔

دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ

دریائے چناب میں چنیوٹ برج پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے اور چنیوٹ برج پر پانی کی آمد 830100 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بار بار بدلتے اہداف امریکہ کی مجموعی حکمت عملی کی ناکامی کی علامت ہیں: پروفیسر محمد المصری کی ’’ الجزیرہ ‘‘سے گفتگو

دریائے راوی کی صورتحال

دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جس کی وجہ سے فرخ آباد، عزیز کالونی، امین پارک، افغان کالونی، شفیق آباد، مریدوالا کے علاقے متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نجی تعلیمی ادارے والدین کو کسی مخصوص دکان یا وینڈر سے کتب، یونیفارم یا دیگر اشیاء خریدنے پر مجبور نہیں کر سکتے، رانا سکندر

دریائے سندھ کا خطرہ

ڈپٹی کمشنر راجن پور شفقت اللہ مشتاق کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے، نشیبی علاقوں سے لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی جاری ہے۔ دریائے سندھ کے قریب فلڈ ریلیف کیمپس قائم کردیے گئے ہیں۔ شفقت اللہ نے کہا کہ محکمہ صحت، لائیو اسٹاک اور ریسکیو ٹیمیں متحرک ہیں، حفاظتی بندوں کی مضبوطی کے لیے کام جاری ہے، پولیس کا کچے کے علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نے خطے کی صورتحال کے باعث فجیرہ کی پروازیں معطل کر دیں

ملتان کی صورتحال

ملتان میں دریائے چناب کا خطرناک ریلا 24 سے 48 گھنٹوں میں شہر کی حدود میں داخل ہو سکتا ہے، شہری آبادی کو بچانے کے لیے ہیڈ محمد والا پر بریچ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو حکام، مقامی رضا کاروں، پاک فوج اور پاکستان رینجرز کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی گزشتہ روز سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی آپریشنز کا جائزہ لیا۔ دونوں رہنماؤں نے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے.

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...