ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس اسلام آباد ہائی کورٹ کے دوسرے بینچ کو منتقل

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا کیس منتقل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا کیس اسلام آباد ہائی کورٹ کے دوسرے بینچ کو منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: موت کی جھوٹی خبر پھیلنے پر دوست، بیٹی، بیوی اور بھائی فون کرتے رہے: محمود اسلم
اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبدیلی
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیانی اور منڈل سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، دشمن کو خاموش کروا دیا گیا
ججز کی تقسیم اور نئے فرائض
اس حوالے سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عدالت عالیہ کے 9 ججز سنگل بینچز میں فرائض سرانجام دیں گے جب کہ 5 ڈویژن بینچز بھی آئندہ ہفتے دستیاب ہوں گے۔
روسٹر کے مطابق جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان سنگل بینچز کا حصہ نہیں ہوں گے، اس وجہ سے ان کے سنگل کیسز دوسرے ججز کو منتقل کر دیے گئے ہیں، تاہم دونوں ججز کو ٹیکس سے متعلق مقدمات کے لیے ڈویژن بینچ میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک دن میں 583 مردوں کے ساتھ سونے والی 27 سالہ اونلی فینز ماڈل کو ہسپتال منتقل کرنا پڑگیا مگر کیوں؟ شرمناک تفصیلات
اہم مقدمات کی منتقلی
اسی طرح اہم مقدمات کی منتقلی میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس بھی شامل ہے، جو جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت سے جسٹس انعام امین منہاس کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے حال ہی میں وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کو توہینِ عدالت کے نوٹسز جاری کیے تھے اور یکم ستمبر تک جواب طلب کیا تھا۔
آئندہ سماعت کی تیاری
نئے روسٹر کے تحت آئندہ ہفتے اسلام آباد ہائیکورٹ میں 9 سنگل اور 5 ڈویژن بینچ مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔