لاہور؛ خاتون سے زبردستی نکاح کروانے والے 3 ملزمان گرفتار

پولیس نے خاتون سے زبردستی نکاح کروانے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)راوی میں پولیس نے خاتون سے زبردستی نکاح کروانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

خاتون کی بازیابی اور اغوا کی تفصیلات

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق موبائلز سکواڈ کی قانون شکن عناصر کے خلاف سائینٹیفک بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں، شور کوٹ سے اغوا کی جانے والی خاتون کو بازیاب بھی کروا لیا گیا۔

پولیس کی کارروائی

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان گاڑی میں خاتون کو زبردستی اپنے ہمراہ لے جا رہے تھے، خاتون کے شور مچانے پر ناکہ انچارج نے گاڑی ڈرائیور کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ملزمان نے گاڑی بھگا دی، موثر حکمت عملی کے تحت راؤنڈ اَپ کرلیا۔

متاثرہ خاتون کی بیان

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ تینوں ملزمان نے زبردستی مجھ سے نکاح نامے پر دستخط کروائے، میرا نکاح زبردستی ہیبت خان سے کروایا گیا۔

پولیس کی تحقیقات

ڈی ایس پی مبشر اعوان کے مطابق خاتون نے ناکہ انچارج کو اغوا اور جعلی نکاح کی روداد بیان کی، ملزمان نے آپسی رنجش کا بدلہ لینے کے لیے خاتون کو شورکوٹ سے اغوا کیا۔

قانونی کارروائی

ترجمان پولیس کے مطابق ناکہ انچارج و جوانوں کی حاضر دماغی نے خاتون کو اغوا ہونے سے بچا لیا۔ گرفتار ملزمان ہیبت، سرفراز، سدا بہار اور مغویہ خدیجہ کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے حوالے کر دیا گیا۔

ایس پی موبائلز کی تعریف

ایس پی موبائلز ارسلان زاہد کی طرف سے ناکہ انچارج و ٹیم کو شاباش و تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کا عمل جاری رہے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...