گووندا نے اہلیہ سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
گووندا نے علیحدگی کی خبروں پر ردعمل دیا
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی اداکار گووندا نے اہلیہ سنیتا آہوجا سے علیحدگی کی خبروں پر ردعمل دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مردان میں غیرت کے نام پر میاں بیوی قتل
تفصیلات میں کیا کہا گیا؟
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب میں گووندا نے طلاق کی خبروں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جو کچھ ملا ہے ان کی اس کی بھی اوقات نہیں تھی۔ گووندا نے علیحدگی کی خبروں کو رد کرتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ ان کی بیوی ان کے گھر کی دیوی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا جنگی طیارہ دبئی ایئر شو میں پرواز کے دوران گر کر تباہ
گووندا کی رائے
گووندا کا کہنا تھا کہ مرد جتنا بھی پیسہ یا شہرت کما لے اس کی قسمت اس کے گھر کی دیوی یعنی اس کی بیوی سے ہی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کبھی کسی عورت کی بےعزتی یا مخالفت ہرگز نہیں کرتے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز نے مخصوص نشستوں کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
سنیتا کا حمایت کا اظہار
اس تقریب میں سنیتا آہوجا بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں سنیتا نے کہا کہ ’میرا شوہر صرف میرا ہے‘。
پس منظر
یاد رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے سنیتا آہوجا اور گووندا کی طلاق کی خبریں گردش کر رہی ہیں جو اب دم توڑ گئی ہیں۔








