حکومت پنجاب کی سیلاب متاثرہ علاقوں کے شہریوں سے محفوظ مقامات پر منتقلی کی اپیل

سیلابی صورت حال کی تشویش

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں سیلابی صورت حال کے باعث عوام سے محفوظ مقامات پر منتقلی کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پختونخوا: گھر کے سربراہ کے انتقال پر مالی امداد دی جائیگی، لائف انشورنس سکیم منظور

عوام سے اپیل

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ سیلاب کے خطرات کی زد میں آنے والے علاقوں کے رہائشی فوری طور پر ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں تاکہ کسی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام کیلیے نامزد کر دیا

حفاظت کی ترجیحات

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام کی جان کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس لیے شہری انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ گھروں، فصلوں اور مویشیوں کو پہنچنے والے نقصانات کا شفاف تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور متاثرین کو ان کا حق ہر صورت پہنچایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پچھلے سال کے مقابلے موجودہ بجٹ میں ٹیکس کم کئے، وزیر خزانہ

حکومت کی حمایت

مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب ہر متاثرہ شہری کے ساتھ کھڑی ہے اور تمام نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے پرزور اپیل کی کہ وہ اپنی اور اپنے بچوں کی زندگیوں کی حفاظت کو ترجیح دیں اور بلا تاخیر محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہو جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یوم تشکر کی پروقار تقریب، کیک کٹنگ اور مریض بچوں میں تحائف کی تقسیم

کشتیاں اور جائزہ

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کشتی میں بیٹھ کر دریائے راوی کے سیلابی پانی کا جائزہ لینے پر ہونے والی تنقید کا تفصیلی دیتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ صرف علامتی نہیں بلکہ براہِ راست مشاہدے کے لیے کیا گیا تاکہ عملی طور پر مشکلات کو سمجھا جا سکے۔

مشکلات کا جائزہ اور اصلاحات

مریم نواز نے کہا کہ اس معائنے کے نتیجے میں کئی اہم کمزوریاں سامنے آئیں جنہیں فوری طور پر درست کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایک چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے براہِ راست حالات دیکھنا ضروری ہے کیونکہ دفتر میں بیٹھ کر کیے گئے فیصلے کبھی بھی زمینی حقائق کا متبادل نہیں ہو سکتے، یہ دورہ عوامی مشکلات کو سمجھنے اور ان کے تدارک کے لیے کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...