قومی اسمبلی کا اجلاس یکم ستمبر کو طلب، صدر مملکت نے منظوری دے دی
صدر مملکت کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس کی منظوری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اجلاس کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: طلاق کے 50 سال بعد جوڑے کا دوبارہ شادی کا فیصلہ، دلچسپ کہانی سامنے آگئی
اجلاس کا وقت اور تاریخ
ایوان صدر کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس یکم ستمبر کو شام 5 بجے طلب کیا گیا ہے، اسمبلی اجلاس میں اہم قومی امور زیر غور آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا
اجلاس کی طلب کا پس منظر
صدر مملکت نے اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر طلب کیا ہے۔
ربیع الاول کی تقریبات
یاد رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے ربیع الاول کو بھرپور انداز میں منانے کی ہدایت جاری کی ہیں۔ قومی اسمبلی اجلاس میں ارکان اسمبلی ربیع الاول پر خصوصی تقاریر کریں گے، پارلیمنٹ ہاؤس میں خطاطی کے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد بھی کیا جائے گا، نبی پاکﷺ کی ذات اقدس پر ایوان سے قرارداد بھی منظور کرائی جائے گی。








