سیلاب متاثرین کے بجلی بلوں میں توسیع اور ریلیف کا اعلان

وفاقی وزیر کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے سیلاب متاثرین کے بجلی بلوں میں توسیع اور ریلیف کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد سعودی عرب کا رد عمل سامنے آ گیا
ریلیف کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اویس لغاری نے کہا کہ جن علاقوں میں سیلاب آیا ہے وہاں صارفین کو ریلیف دیں گے۔ سیلاب متاثرین کے بجلی کے بلوں میں توسیع بھی دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل پر جلد خیبر میزائل داغیں گے، جس کے اثرات دیکھ کر دنیا حیران رہ جائے گی: ایران
بجلی کی قیمتیں اور صارفین
وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ پاکستان کے ایک کروڑ 80 لاکھ صارفین 70 فیصد ڈسکاونٹ پر بجلی لے رہے ہیں۔ لوگ سولر پینل لگا کر خود کو 200 یونٹ سے نیچے لے کر گئے۔ بجلی کی قیمت سستی ہوئی ہے۔
نیٹ میٹرنگ کی صورتحال
اویس لغاری کا مزید کہنا تھا کہ یہ نیٹ میٹرنگ والے آئی پی پیز بننے جارہے ہیں، نیٹ میٹرنگ کی وجہ سے 4 روپے فی یونٹ بوجھ عوام پر پڑے گا۔