نشو بیگم نے شادی کے لیے انوکھی شرط رکھ دی
نشو کی چوتھی شادی کے حوالے سے انوکھی شرط
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی فلم انڈسٹری کی ماضی کی معروف اور دبنگ اداکارہ نشو نے چوتھی شادی کیلئے انوکھی شرط رکھ دی، ایک پوڈ کاسٹ میں اداکارہ نشو کاکہناتھا کہ جب ریکھا شادی کریں گی تو میں بھی شادی کرلوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے حملے سے پہلے کس طرح خفیہ کارروائیاں انجام دیں؟ موساد کی ویڈیو جاری
ادکارہ نشو کی شاندار کیریئر
کئی دہائیوں پر محیط شاندار فلمی کیریئررکھنے والی باوقار انداز اور بے باک بیانات کیلئے مشہور نشو نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی چوتھی شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر کھل کر بات کی۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس سردار سرفراز ڈوگر 8 جولائی کو بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عہدے کا حلف اٹھائیں گے
شادی کی خبروں کی تردید
اداکارہ نشو نے چوتھی شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ فی الحال سنگل ہیں اور زندگی کو بھرپور انداز میں گزار رہی ہیں۔ البتہ اگر قسمت نے چاہا تو وہ ایک بار پھر شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں دہشتگردی کا کوئی واقعہ ہوتا ہے تو اسے جنگ سمجھا جاتا ہے: بلاول
افواہوں پر روشنی
انہوں نے ہنستے ہوئے کہا ’’مجھے تو خود نہیں معلوم میں نے کس سے شادی کی ہے، یہ سب افواہیں پھیلانے والوں سے پوچھیں، آخر وہ کون ہے جس سے میں نے نکاح کر لیا؟‘‘
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ ہونے کے بعد سیما حیدر کا ویڈیو بیان آگیا، بڑی اپیل کردی
آزاد زندگی کی اہمیت
نشو کا کہنا ہے کہ انہیں آج بھی بے شمار رشتے آتے ہیں۔ لیکن وہ ایک ملکہ کی طرح اپنی مرضی کی آزادانہ زندگی گذار رہی ہیں اور ان کا فی الحال کسی رشتے میں بندھنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے گزشتہ پانچ ماہ میں کتنے ارب ڈالر پاکستان بھیجے؟
قسمت کی کتاب
تاہم، انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ قسمت کے لکھے کو کوئی نہیں ٹال سکتا۔ ان کا کہنا تھا، ’’اگر قسمت میں لکھا ہوگا تو میں ضرور شادی کروں گی۔ میں نے اپنی زندگی میں یہ باب ابھی مکمل طور پر بند نہیں کیا۔’’
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی حمایت کیوں کی؟ بھارت نے ترک ایوی ایشن کمپنی کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا
اسلام کی تعلیمات
نشو نے اسلام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ، ہمارے دین میں خواتین کی شادی کےلیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے اور وہ اجازت دیتا ہے کہ عورت جب چاہے شادی کرسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی سے لاہور چاندی کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
سعودی عرب کا موازنہ
انہوں نے ہمارے معاشرے کا سعودی عرب سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی مثال ہمارے سامنے ہے۔ جہاں عورت بیوہ ہونے یا طلاق لینے کے بعد فورا شادی کر لیتی ہے اور اسے معیوب نہیں سمجھا جاتا۔ جبکہ ہمارے معاشرے میں نکاح کرنے پر ہی انگلیاں اٹھنا شروع ہوجاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایمرجنگ ایشیاکپ؛ امپائرز کے غلط فیصلے نے پاکستان کو ہروادیا
ریکھا کا ذکر
انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جب ریکھا شادی کے گی تو میں بھی شادی کرلوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں، 16 خوارج ہلاک
اداکارہ کی زندگی
اداکارہ نشو کی زندگی ایک کھلی کتاب کی مانند ہے۔ وہ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بہت کھل کر بات کرتی ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی روزمرہ کی صورتحال اور تجربات شیئر کرتی رہتی ہیں۔
نشو کی شادیوں کا پس منظر
یاد رہے کہ اداکارہ نشوبیگم نے 3 شادیاں کیں، جس میں سے ایک شادی طلاق پر ختم ہوئی جب کہ باقی دونوں شادیوں میں وہ بیوہ ہوگئیں۔








