جب تک موجودہ حکمران رہیں گے یہ ملک بھیکاری رہے گا اور عوام انسانی و بنیادی حقوق سے محروم رہیں گے: ارشاد بھٹی

لاہور میں ارشاد بھٹی کی گفتگو

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس سب کچھ ہے لیکن سنجیدہ قیادت اور ویژن نہیں ہے۔ ہمارے مسائل تب تک حل نہیں ہوں گے جب تک موجودہ قیادت، لیڈرشپ اور حکمرانوں سے جان نہیں چھوٹے گی۔ جب تک یہ رہیں گے، ملک بھیکاری رہے گا اور عوام بنیادی انسانی حقوق سے محروم رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور، گلشن راوی میں کوڑے دان میں بچے کی لاش ملنے کا معمہ حل

آفات اور حکومتی ذمہ داری

نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے، ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ لکھ لیں، جب تک یہ رہیں گے بارشیں نہیں ہوں گی تو لوگ مریں گے، بارشیں ہوں گی تو لوگ مریں گے، سیلاب زیادہ آئے گا تو لوگ مریں گے، سیلاب کم آئے گا تو لوگ مریں گے۔ ان کی بدنیتی، مینجمنٹ کا فقدان، نااہلیاں اور لوٹ مار ہمیں کھا گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں 47 انتہا پسند ہندوؤں اور پنڈت پر مقدمہ

خواجہ آصف کا موقف

انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ آصف فرما رہے تھے کہ کرپشن کی حد ہو گئی، سیالکوٹ کی ساری سڑکیں بہہ گئیں۔ خواجہ صاحب بتائیں کہ یہ سڑکیں کس نے چیک کرنی تھیں کہ ٹھیک بنی ہیں یا غلط بنی؟ کس نے یہ کرپشن روکنی تھی؟ خواجہ صاحب کہتے ہیں کہ جب بھی کوئی آفت آتی ہے تو فوج ہی آتی ہے، سویلین ادارے کہاں ہیں۔ تو مجھے بتائیں کہ سویلین ادارے کس نے بنانے تھے؟ آپ آٹھویں بار ایم این اے بنے ہوئے ہیں، آپ نے کیا کر لیا ہے؟

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس میں جج بھی پریشان ہے کہ کیسے سزا سنائے کیونکہ گواہ تو جھوٹے ثابت ہو گئے تھے، علیمہ خان

سیالکوٹ کی حالت اور حکمرانوں کی ذمہ داری

ارشاد بھٹی نے کہا کہ وہ سیالکوٹ جس نے ایئر پورٹ اور ایئر لائن بنا دی، وہ اتنا کچھ نہیں کر سکتا تھا کہ ان کے گھروں میں پانی نہیں جاتا؟ خواجہ صاحب سے میری درخواست ہے کہ اس سیلاب کو بھی جنرل باجوہ اور جنرل فیض پر ڈال دیں، کہ وہ بھی اس کے ذمہ دار ہیں۔ شہبازشریف، مریم نواز، خواجہ آصف اور احسن اقبال کا بس نہیں چل رہا کہ وہ کہتے کہ عمران خان مقبوضہ کشمیر گئے اور وہ ڈیم کھول آئے ہیں اور یہ ہماری تباہی ہو گئی۔ ان کے ہوتے ہوئے کچھ نہیں ہونا، آج بھی ڈوبیں گے، کل بھی ڈوبیں گے اور پرسوں بھی ڈوبیں گے، انہوں نے کچھ نہیں کرنا۔

ویڈیو

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...