بھارت میں مرغی نے نیلے رنگ کا نایاب انڈا دیا

مرغی نے نیلا انڈا دیا

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست کرناٹک میں مرغی نے پہلی بار نیلا انڈا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور : پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک ملزم ہلاک

حیرت انگیز واقعہ

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع داونگیرے کے گائوں نالور میں مرغی نے نیلے رنگ کا انڈا دے کر مالک اور علاقہ مکینوں کو حیران کر دیا۔ مرغی کے مالک سید نور جب انڈا لینے پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ انڈے کا رنگ نیلا ہے۔ انہیں اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا کیونکہ یہ پہلی بار ہوا تھا، مرغی نے اس سے پہلے کبھی اس رنگ کا انڈا نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کو کنٹینرستان بنا دیا ، چچا بھتیجی لاشیں گرانا چاہتے ہیں، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا

مرغی کا پس منظر

انہوں نے بتایا کہ میں نے یہ مرغی دو سال قبل ایک تاجر سے خریدی تھی اور یہ ہمیشہ سفید یا ہلکے پیلے رنگ کے انڈے دیتی تھی۔ میرے پاس کل 10 مرغیاں ہیں لیکن کسی نے نیلے رنگ کا انڈا نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد؛ انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ایجنٹ گرفتار

علاقے کی رسپانس

جب یہ خبر گائوں میں پھیلی تو مکینوں کی بڑی تعداد سید نور کے گھر کے باہر نایاب انڈا دیکھنے کیلئے جمع ہوگئی۔ محکمہ مویشی کے افسران جب سید نور کے گھر پہنچے تو انہوں نے بھی غیر معمولی واقعے پر حیرانی کا اظہار کیا۔

غذائی معلومات

انہوں نے مالک سے مرغیوں کی خوراک کے بارے میں پوچھا تو سید نور نے بتایا کہ میں انہیں وہی خوراک دیتا ہوں جو عام ہے۔ سید نور نے نایاب انڈا سنبھال کر رکھا ہے جبکہ متعلقہ حکام اس بارے میں جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ غیر معمولی واقعہ کیسے پیش آیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...