راجیو شکلا کو بھارتی کرکٹ بورڈ کا قائمقام صدر بنادیاگیا

نئی تقرری
نئی دہلی ( نیوز ڈیسک ) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا کو بھارتی بورڈ کا قائمقام صدر بنادیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا
صدر کی تبدیلی
’’جیو نیوز ‘‘ نے’’این ڈی ٹی وی‘‘ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ راجر بنی اب بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر نہیں ہیں جس کے بعد اب نائب صدر راجیو شکلا فی الحال اگلے انتخابات تک عبوری صدر کے عہدے پر فائز ہیں۔راجیو شکلا ستمبر میں ہونے والے بی سی سی آئی کے اگلے انتخابات تک انچارج رہیں گے۔
ماضی کی ذمہ داریاں
2015 میں راجیو شکلا کو بی سی سی آئی نے متفقہ طور پر دوبارہ آئی پی ایل کا چیئرمین مقرر کیا تھا جب کہ 18 دسمبر 2020 کو وہ بی سی سی آئی کے بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہوئے تھے۔