کابل میں سہ فریقی اجلاس بڑا مفید تھا، سیکیورٹی کونسل میں ہماری قرارداد متفقہ طور پر منظور ہوئی: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کابل میں سہ فریقی اجلاس بڑا مفید تھا، سیکیورٹی کونسل میں ہماری قرارداد متفقہ طور پر منظور ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کو بھارت کو کان سے پکڑ کر بھی بات چیت تک لانا پڑے تو یہ دنیا کے مفاد میں ہوگا، بلاول

سیکیورٹی کونسل میں قرارداد کی منظوری

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ کافی سال کے بعد سیکیورٹی کونسل میں ہماری قرارداد متفقہ طور پر منظور ہوئی۔ پاکستان کی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ جولائی میں امریکا گیا، اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی سربراہی ہمارے پاس تھی۔ کئی برسوں سے سیکیورٹی کونسل میں کوئی قرارداد متفقہ منظور نہیں ہو رہی تھی۔ کافی برسوں کے بعد سیکیورٹی کونسل میں ہماری قرارداد متفقہ طور پر منظور ہوئی، اب یہ ہماری قرارداد مختلف فورمز پر کوٹ ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریل کا سفر آرام دہ تھا اور رومانٹک بھی، ہم بھی بیوی والے ہو گئے تھے، وہ تھی بھی میرا چاند ہی، جیتا جاگتا، ہنستا مسکراتا، گاتا چاند، بھرے گھر سے آئی تھی۔

بین الاقوامی ملاقاتیں

جنگ کے مطابق نائب وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے میں نے جو بیان دیا اس کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ میری ملاقات اقوام متحدہ کے صدر اور سیکریٹری جنرل سے بھی ہوئی، فلسطین، کویت، بنگلادیش، سعودی عرب، تھائی لینڈ کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔ امریکی وزیر خارجہ سے میری ملاقات میں دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر بات کی۔ مشرق وسطیٰ اور ایران کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی، امریکا کے بعد برطانیہ کا دورہ کیا، اس کے بعد افغانستان کا دورہ کیا، بنگلادیش کا بھی دورہ کیا اور وہاں اہم ملاقاتیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہم جنس پرست خاتون نے گود لیے گئے 6 بچوں سمیت خود کشی کرلی

برطانیہ میں ملاقاتوں کے نتائج

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ برطانیہ میں سندھ طاس معاہدے پر ماہرین کے گروپ سے بھی ملاقات کی۔ پاکستان کے لیے برطانیہ سے براہ راست پروازوں کی پابندی ختم ہو گئی۔ مانچسٹر سے پاکستان کے لیے ہفتے میں 3 کے قریب پروازیں ہوں گی۔ قومی ایئر لائن برطانیہ کے ساتھ پروازوں کی تیاری کررہی ہے۔

کابل کا سہ فریقی اجلاس

انہوں نے کہا کہ کابل میں ہمارا سہ فریقی اجلاس بڑا مفید تھا، اجلاس میں افغانستان نے 19 اپریل کو میرے دورہ پر کی گئی باتوں پر عملدرآمد کی تعریف کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...