تھین ڈیم سے پانی کا اخراج، 2 سے 3 ستمبر کے دوران دریائے راوی میں سیلاب کا الرٹ جاری

الرٹ: دریائے راوی میں سیلابی صورتحال
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے مزید بارشوں کی صورت میں دریائے راوی میں سیلابی صورتحال کی شدت کا الرٹ جاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اتحاد ٹاؤن لاہور کی سب سے پرائم لوکیشن بن گیا، 5 مرلہ پلاٹ صرف 48 لاکھ میں، 3 سال کی آسان اقساط، 10 مرلہ اور ایک کنال کی قیمت؟
متوقع بارشیں اور پانی کا اخراج
این ڈی ایم اے کے مطابق 30 اگست تا 3 ستمبر دریائے راوی کے بالائی ملحقہ علاقوں میں بارشیں اور بھارت کی جانب سے دریائے راوی پر قائم تھین ڈیم پانی کا اخراج متوقع ہے، جس سے سیلابی ریلوں کی آمد کے باعث دریائے راوی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ہوجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعے کے پہلے ہی دن سے عالمی برداری میں پاکستان کا پلڑا بھاری تھا ، اسحاق ڈار
دریائے راوی کا موجودہ بہاؤ
دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر اس وقت تقریباً 1لاکھ47 ہزار کیوسک کا بہاؤ موجود ہے۔ 2 سے 3 ستمبر کے دوران یہ سیلابی ریلا سدھنائی پہنچے گا جہاں 1لاکھ 25 ہزار سے 1لاکھ 50ہزار کیوسک تک بہاؤ متوقع ہے۔ سدھنائی کے مقام پر یہ سیلابی ریلا شدید سیلابی صورتحال پیدا کر سکتا ہے۔
متاثرہ علاقے
دریائے راوی میں سیلابی صورتحال کے باعث لاہور کے ممکنہ متاثرہ علاقوں میں لاہور سٹی اور رائیونڈ شامل ہیں۔ دیگر متاثرہ علاقے میں قصور، پتوکی، اوکاڑہ، رینالہ خورد، ڈیپالپور، گوگرا، تانڈیانوالہ، کمالیہ، پیر محل، اڈا حکیم اور سدھنائی کے علاقے بھی شامل ہیں۔