سیلابی صورتحال کے باعث ملک میں مہنگائی بڑھنے لگی، 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

مہنگائی میں اضافہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیلابی صورتحال کے باعث ملک میں مہنگائی بڑھنے لگی، گزشتہ ہفتے 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھیں، ہفتہ وار شرح 0.62 فیصد اضافے کے ساتھ 3.57 فیصد تک جا پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستیں نظر ثانی کیس: دیکھنا ہے الیکشن کمیشن نے آئین سے روگردانی کی یا سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے نے، جسٹس امین الدین

قیمتوں میں نمایاں اضافہ

ادارہ شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق ٹماٹر، گندم کا آٹا، زندہ برائلر، چکن، آلو اور انڈوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بیس کلو آٹے کا تھیلا 198 روپے مہنگا ہو کر اوسطاً 1829 روپے میں فروخت ہوتا رہا۔ ٹماٹر 18 روپے فی کلو اضافے کے ساتھ 140 روپے سے تجاوز کر گئے۔ زندہ برائلر مرغی کی قیمت 15 روپے فی کلو بڑھی، اوسط قیمت 470 روپے ریکارڈ کی گئی۔ چینی کی فی کلو قیمت بھی 25 پیسے بڑھ کر اوسطاً 181.59 روپے رہی۔ بیف، لہسن، ایل پی جی، کپڑوں اور لکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔

سستی اشیاء

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے چھ اشیائے ضروریہ سستی ہوئیں۔ دال ماش، دال مسور، دال چنا، کیلا، گھی اور پیاز شامل ہیں۔ جبکہ 27 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...