پنجاب حکومت نے بروقت بندباندھ کر تحصیل فیروزوالہ اور شیخوپورہ میں سینکڑوں جانیں بچا لیں

بروقت اقدامات سے جانوں کی حفاظت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر انتظامیہ نے بروقت بندباندھ کر تحصیل فیروزوالہ اور شیخوپورہ میں سینکڑوں جانیں بچائیں۔ درجن بھر گاؤں، سینکڑوں مویشی، زرعی زمینیں اور لوگوں کا روزگار بچا لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری حج سکیم کے تحت ملک بھر میں 91 ہزار 300 درخواستیں جمع
Flood Protection Measures
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی بھارت سے آنے والی سیلابی ریلوں سے لوگوں کو بچانے کیلئے فوری اقدامات کی بدولت پنجاب حکومت نے بند باندھ کر آبادیوں کو محفوظ بنایا۔ اعوان پار، سنت پورہ اور دیگر ملحقہ آبادیاں حکومت کی جانب سے بنائے گئے بند کی وجہ سے سیلابی ریلے محفوظ رہیں۔
شکریہ اور تعاون
اہل علاقہ نے سیلابی ریلے سے بچاﺅ کے لئے فوری اقدامات کرنے پر صوبائی حکومت بالخصوص وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔