پولیس نے لاہور میں متعدد وکلاء کو حراست میں لیا
لاہور میں وکلاء کی حراست
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور پولیس نے مینار پاکستان کے قریب سے 2 وکیلوں اور ایک خاتون کو حراست میں لیا ہے، لاہور ہائیکورٹ اور ضلع کچہری کے باہر سے متعدد وکلاء کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی عدالت نے وائس آف امریکا کے 1000 ملازمین کی بحالی روک دی
احتجاج کے دوران صورتحال
پولیس نے جی پی او چوک پر جمع ہونے والے وکلاء کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ بھی کی۔ پاکستان تحریک انصاف کی آج مینار پاکستان گراؤنڈ میں احتجاج کی کال پر لاہور کے مختلف مقامات پر بھی کنٹینرز پہنچا دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس بابر ستار کا عبوری آرڈر قائم مقام چیف جسٹس کے ڈویژن بینچ سے معطل ہونے پر نیا تنازع سامنے آگیا
سڑکوں کی بندش اور پولیس کی حکمت عملی
لاہور کے داخلی راستے اور مینار پاکستان کی طرف جانے والی سڑکیں کنٹینرز کھڑے کرکے بند کر دی گئیں۔ پولیس نے 9 مئی کے واقعات میں مطلوب شر پسند عناصر کی گرفتاری کے لیے حکمت عملی بھی ترتیب دی ہے۔
امن قائم رکھنے کے اقدامات
پولیس ذرائع کے مطابق، شرپسند عناصر مینار پاکستان احتجاج میں بھی انتشار پھیلا سکتے ہیں۔ شہر میں قیام امن کے لیے 12 ہزار سے زائد افسران اور جوان احتجاج اور توڑ پھوڑ روکنے کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔








