تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا حیران کن فیصلہ کر لیا: نجی ٹی وی کی رپورٹ

پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کا احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
آخری تقریر کی اجازت
24 نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے آخری تقریر کی اجازت مانگی جو دے دی گئی ہے، جلسہ ختم کرنے کا اعلان ممکنہ طور پر اعظم سواتی کریں گے، بیرسٹر گوہر خیبر پختونخوا ہاؤس میں ملاقات کے بعد اڈیالہ روانہ ہو گئے تھے۔
احتجاج ختم کرنے کا اعلان
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت اب سے کچھ دیر میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان کرے گی۔
لاہور کی قیادت کا موقف
دوسری جانب لاہور کی قیادت نے اپنا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔