یو اے ای کی ایئرلائن نے لبنان حملوں کے بعد پیجرز اور واکی ٹاکیز پر پابندی لگائی
دبئی ایئرلائنز کی نئی پابندی
ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات کی دبئی ایئرلائنز نے لبنان میں حزب اللہ کے مواصلاتی نظام میں ہونے والے دھماکوں کے بعد اپنے مسافروں کو دوران پرواز پیجرز اور واکی ٹاکیز ساتھ رکھنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
پابندی کی تفصیلات
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق دبئی ایئرلائنز نے بیان میں کہا ہے کہ ایئرلائن کے تمام مسافروں کو پیجرز اور واکی ٹاکیز ساتھ رکھنے سے منع کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے سامان کی تلاشی بھی لی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: 60 کروڑ روپے کی دھوکا دہی کا الزام، معروف بھارتی اداکارہ اور شوہر کے ملک چھوڑنے پر پابندی لگا دی گئی
سیکیورٹی اقدامات
بیان میں کہا گیا کہ مسافروں سے کسی قسم کی ممنوعہ اشیاء برآمد ہونے کی صورت میں اسے دبئی پولیس قبضے میں لے گی کیونکہ یہ سخت سیکیورٹی اقدامات کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی اور شیکھر دھون میں ‘جنگ، چھڑ گئی ، دونوں جانب سے لفظی گولہ باری
پروازوں کی معطلی
ایئرلائن کی جانب سے مزید کہا گیا کہ عراق اور ایران جانے والی پروازیں منگل تک بدستور معطل رہیں گی، جبکہ اردن کے لیے پروازیں اتوار کو بحال کردی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: عدنان شیخ آخر کار اپنی بیوی کے مذہب کے بارے میں خاموشی توڑ دی
لبنان کے لیے پروازیں
لبنان کے لیے پروازوں کے حوالے سے بیان میں کہا گیا کہ لبنان کے لیے پروازیں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اور بیروت ایئرپورٹ پر حملوں کی وجہ سے 15 اکتوبر معطل رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: فلم ’دھریندھر‘ کے اداکار ندیم خان گھریلو ملازمہ سے زیادتی کے الزام میں گرفتار
دیگر ایئرلائنز کی صورتحال
بیروت کے لیے دنیا کی دیگر کئی ایئرلائنز نے اپنی پروازیں معطل کردی ہیں اور خطے میں جاری کشیدگی کے باعث متعدد پڑوسی ممالک کے لیے بھی پروازیں معطل ہیں۔
حملوں کی ذمہ داری
لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے ارکان کے زیراستعمال پیجرز اور ریڈیوز دھماکوں سے اڑ گئے تھے جس میں درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ اس کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کی گئی، حالانکہ اسرائیل نے اس کی تردید نہیں کی تھی اور نہ ہی ان حملوں کی ذمہ داری تسلیم کی تھی۔








