حکومت نے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر سستا کردیا
اوگرا کا ایل پی جی کے نرخوں میں کمی کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کمی کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیاء کپ رائزنگ سٹارز: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی
نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ایل پی جی کا فی کلو نرخ ایک روپے 17 پیسے سستا کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
سلنڈر کی قیمت میں کمی
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یکم ستمبر سے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 13 روپے 89 پیسے سستا ہو گیا ہے۔ 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2527 روپے 47 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
نئی فی کلو قیمت
ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 214 روپے 19 پیسے مقرر کی گئی ہے۔








