ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل (سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل)
آپ کی ایک دلی مراد اِن شاءاللہ پوری ہو گی اور جو خبر کافی دِنوں سے آپ کو انتظار کروا رہی تھی وہ آج مل سکتی ہے، اولاد کے حوالے سے بھی کوئی اہم فیصلہ ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ بخاری رواں ہفتے عمرہ کیلیے روانہ ہونگی
برج ثور (سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی)
آپ جس حق سے کافی عرصے سے محروم تھے اب اِن شاءاللہ وہ جلد آپ کو مل جائے گا۔ آج کا دن اسی طرف لے کر جا رہا ہے اور آج آپ کی مالی پوزیشن بھی بہتر ہو سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں شہری کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، مقتول کو اس کی بیوی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر قتل کیا
برج جوزہ (سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون)
جو لوگ کسی بھی مسئلے میں ہیں وہ پریشان نہ ہوں۔ آپ "یا حیی ّ یا قیوم" کا ورد کریں، جلد اس مسئلے سے نکل جائیں گے۔ ان دِنوں آپ کو صرف روزگار پر توجہ دینا ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کا پہلا لکڑی سے بنا سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا گیا
برج سرطان (سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی)
جو لوگ بیرون ملک سفر کرنا چاہتے ہیں وہ ابھی انتظار کریں۔ جن لوگوں نے اپنا کام کرنا ہے وہ اب بسم اللہ کریں، اِن شاءاللہ اُن کو بڑے فائدے ملیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسپیکر قومی اسمبلی نے جوڈیشل کمیشن رکن کیلئے بیرسٹر گوہر کا نام سپریم کورٹ کو بھجوادیا
برج اسد (سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست)
آج کا دن تھوڑا سا آزمائشی ہے۔ صدقہ دیں اور غصہ قابو میں رکھیں۔ حکمت عملی سے چلیں تو بات جلد بن جائے گی۔ ان دِنوں اپنوں کی مخالفت تیز ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سکھ چین کی زندگی جیو، روٹی کھاؤ، ورنہ میری گولی تو ہے ہی” بھارتی وزیراعظم مودی پاکستانی عوام کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے، ویڈیو وائرل
برج سنبلہ (سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر)
ذہنی ڈپریشن بہت زیادہ ہے۔ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں وہ الٹا پڑ جاتا ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کسی نے کچھ کر دیا ہو۔ صدقہ دیں اور سورہ قلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھیں۔
یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون کانفرنس جاری ہے، جبکہ ہم اسلام آباد میں تماشہ دیکھنے بیٹھے ہیں: مفتاح اسماعیل
برج میزان (سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر)
ان دِنوں آپ کو کسی معاملے میں بلاوجہ کی مشکلات پیش آ رہی ہوں گی جن کا براہ راست آپ سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ جو صرف اپنے کام پر توجہ دیں گے، وہی کامیاب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: احتجاج کے دوران جانی نقصان کے ذمہ دار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں، خامنہ ای
برج عقرب (سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر)
آپ کی پریشانی کی وجہ آپ کی ذاتی کوئی غلطی ہو سکتی ہے، اس لئے آپ اپنے تمام معاملات کی سچے دِل سے توبہ کریں اور اپنی اصلاح کریں۔ تب جا کر صورتحال بہتر ہونے کی اُمید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امید ہے پہلگام حملے پر بھارتی ردعمل علاقائی تنازع کا باعث نہیں بنے گا: امریکی نائب صدر
برج قوس (سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر)
جو لوگ کافی دِنوں سے مالی مشکلات کا شکار چلے آ رہے تھے، وہ اب اِن شاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ آج کسی جانب سے کوئی اچھی خبر مل جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 90 سال قبل قتل ہونے والی خواتین کے لواحقین کی تلاش: سائنسی بنیادوں پر کی جانے والی تفتیش جس نے قاتل شوہر کو پکڑنے میں مدد کی
برج جدی (سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری)
اب صورتحال پھر کمزور ہو گئی ہے۔ آپ جو چاہ رہے ہیں وہ ابھی ممکن نہیں ہے، اس لئے صبر سے کام لیں اور جو مل رہا ہے اس کا شکر ادا کریں، یہ فی الحال کافی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چوہدری شافیع حسین کا سندس فاؤنڈیشن کا دورہ، دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا
برج دلو (سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری)
اپنوں کی جانب سے ابھی شاید مخالفت کا سلسلہ جاری ہے۔ آپ کو چاہئے کہ سورہ حشر کی آخری تین آیات صبح و شام پڑھ کر خود پر پھونک لیا کریں، تو بہتر ہے۔
برج حوت (سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ)
ان حالات میں آپ کو ابھی کسی قسم کے رسک لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ بلاوجہ کسی نقصان کی زد میں آ سکتے ہیں اور جو سلسلہ بند پڑا ہوا ہے، وہ جلد بازی میں نہ کھولیں۔








