پنجاب، خیبر پختونخوا میں گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے
تعلیمی ادارے کھل گئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ الیکشن: 2 ایم پی ایز کا مشال یوسفزئی کے تجویز اور تائید کنندہ بننے سے انکار
بند سکولز کی صورتحال
روزنامہ جنگ کے مطابق، پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سکول فی الحال بند ہی رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 22 سال قبل دہرے قتل کے مقدمے میں نامزد اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا گیا
چنیوٹ میں سکولز کی بندش
ضلع چنیوٹ میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 2 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی کسانوں کو آسان شرائط پر قرض فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
فیصل آباد میں سکول کی بندش
فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ اور ضلع جھنگ میں سیلابی صورتِ حال کے پیش نظر ضلع بھر کے تمام سکول 5 ستمبر تک بند رہیں گے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ کی صورتحال
ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ اور پیر محل میں سکول غیرمعینہ مدت تک بند رہیں گے۔








