مشہور بھارتی 38سالہ اداکارہ کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے چل بسیں
بھارتی اداکارہ پرِیا مراٹھے کا انتقال
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی اداکارہ پرِیا مراٹھے کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ترکی میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 14 افراد جاں بحق
انتقال کی خبر
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز 38 سالہ بھارتی اداکارہ پریا مراٹھے کی موت کی خبر سامنے آئی جس نے سب کو گہرے صدمے میں مبتلا کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: جب آپ اپنی مرضی کے احساسات کا انتخاب کر سکتے ہیں، تب آپ ذہانت کی طرف بڑھنے لگتے ہیں
کینسر کے خلاف جنگ
نوجوان اداکارہ گزشتہ کئی برسوں سے کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں تاہم گزشتہ روز وہ اپنے گھر میں انتقال کر گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئین و قانون سے ہی ملکی مسائل حل اور ناانصافیوں کو ختم کرنا ہوگا، شاہد خاقان عباسی
فلمی کیریئر
پرِیا مراٹھے نے بہت سی بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کی جبکہ 2012 میں وہ ساتھی اداکار شانتانو کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔
شوبز انڈسٹری کا ردعمل
اداکارہ کی موت پر شوبز انڈسٹری سمیت مداحوں کی جانب سے گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔








