لاہور میں گلوکارہ و اداکارہ عارفہ صدیقی کا گھر بھی سیلاب سے متاثر

سیلاب کے باعث عارفہ صدیقی کا گھر متاثر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں دریائے راوی کا سیلابی پانی داخل ہونے سے گلوکارہ و اداکارہ عارفہ صدیقی کا گھر بھی متاثر ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی عدالت نے وائس آف امریکہ کی بندش رکوادی، ملازمین بحال
عارفہ صدیقی کی سوشل میڈیا پر پیش کردہ فوٹیج
اداکارہ عارفہ صدیقی نے لاہور کے علاقے چوہنگ کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سیلابی پانی اترنے کے بعد اپنے متاثرہ گھر کی فوٹیج سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر سمبل ملک کی مبینہ غیر اخلاقی ویڈیو لیک
سیلابی پانی کے اثرات
ویڈیو میں سیلابی پانی گھر میں داخل ہونے سے گھر کا سامان بکھرا ہوا ہے جب کہ فوٹیج میں عارفہ صدیقی اپنے شوہر کے ہمراہ سیلابی پانی اتر جانے کے بعد اپنے گھر کی صفائی کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
اداکارہ عارفہ صدیقی کا گھر بھی سیلاب کی زد میں ۔۔۔ اور گھر بنانا کب آسان ہے ۔۔ ۔ اللہ پاک آپ سب کے مددگار ہو جائیں ۔۔ پورے پاکستان پر عافیت ہو ، خاص طور پنجاب جو اس وقت چاروں طرف سے پانی میں گھرا ہے ، جس کے سب دریا بپھرے ہوئے ہیں ، اس کے مکینوں پر رحمت کر ۔۔۔
راوی ، ستلج ، چناب… pic.twitter.com/9tyys3look— Ch Asif Hamaiyon (@asif_hamaiyon) August 31, 2025
پچھلے دنوں کے واقعات
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دریائے راوی میں سیلاب کے باعث پانی دریا کے قریب موجود ہاؤسنگ سوسائٹیز میں داخل ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں بہت سے گھر متاثر ہوئے تھے۔