گلگت بلتستان حکومت کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
ہیلی کاپٹر کا حادثہ
گلگت بلتستان (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلگت بلتستان حکومت کا ہیلی کاپٹر چلاس کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے کرنسی نوٹوں پر پین سے کوئی بھی تحریر لکھنے پر پابندی عائد کردی
حادثے کی وجوہات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان جی بی حکومت کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث لینڈنگ کی کوشش کے دوران گرا، ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹ اور 2 ٹیکنیکل سٹاف سوار تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا مذاکرات خوش آئند ہیں، فریقین سنہری موقع سے فائدہ اُٹھائیں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
وزیراعلیٰ کا ردعمل
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے واقعے پر اظہار افسوس کیا ہے، وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کردی۔
ماضی کے حادثات
یاد رہے کہ اگست میں خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر بھی حادثے کا شکار ہوا تھا۔








