گلگت بلتستان حکومت کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
ہیلی کاپٹر کا حادثہ
گلگت بلتستان (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلگت بلتستان حکومت کا ہیلی کاپٹر چلاس کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں پل کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا
حادثے کی وجوہات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان جی بی حکومت کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث لینڈنگ کی کوشش کے دوران گرا، ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹ اور 2 ٹیکنیکل سٹاف سوار تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بابا گورو نانک دیو جی کا 556واں جنم دن، 30 ہزار یاتری ننکانہ صاحب آئیں گے،سی سی ٹی وی کیمرے نصب، 3 کنٹرول رومز قائم
وزیراعلیٰ کا ردعمل
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے واقعے پر اظہار افسوس کیا ہے، وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کردی۔
ماضی کے حادثات
یاد رہے کہ اگست میں خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر بھی حادثے کا شکار ہوا تھا۔








