پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی معاہدوں کو وسعت دی جائے گی

پاکستان بزنس کونسل شارجہ کا اجلاس
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان بزنس کونسل شارجہ کا ایک اہم اجلاس چیئرمین ڈاکٹر ایس ایم طاہر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں شریک افراد
اجلاس میں فرسٹ وائس چیئرمین سید سلیم اختر، سیکنڈ نائب چیئرمین عامر حسن، اعزازی سیکرٹری سلمان وصال، ڈائریکٹرز خالد حسین چوھدری، خاور حسین، حاجی محمد یاسین، میاں عمر ابراہیم، ظہیر احمد، صفدر رشید، ممبران ساجد چیمہ اور سہیل خاور نے شرکت کی۔ پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے اجلاس کی میزبانی خاور حسین نے کی۔
یوم آزادی کی تقریبات
یوم آزادی پاکستان اور دیگر پروگرام شاندار انداز میں منانے پر ڈاکٹر ایس ایم طاہر، ان کی ٹیم اور قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
تجارتی معاہدوں کی توسیع
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی معاہدوں کو وسعت دی جائے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کر کے بزنس کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے۔ شرکت کرنے والے افراد نے عہد کیا کہ پاکستان بزنس کونسل شارجہ اپنی کوششوں کو مستقبل میں مزید تیز کرے گا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات نئی بلندیوں کو چھو سکیں۔
آئندہ پروگرامز
مزید کہا گیا کہ آئندہ دنوں میں بڑے پیمانے پر کاروباری پروگرام، بزنس فورمز اور سرمایہ کاری سے متعلق تقریبات منعقد کی جائیں گی تاکہ نہ صرف کاروباری برادری کو قریب لایا جا سکے بلکہ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
پاکستانی بزنس کمیونٹی کی حمایت
پاکستان بزنس کونسل شارجہ کی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پاکستانی بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل اور سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گی۔ متحدہ عرب امارات کا قومی دن شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔ شارجہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین اور ٹیم کا بھی خصوصی شکریہ ادا گیا کہ انہوں نے پاکستانی بزنس برادری کو کاروباری سہولیات فراہم کیں۔