مکسڈ مارشل آرٹس مقابلوں ‘سپر فائٹ 3’ کا انعقاد ایچ یو ایف سی کے زیر اہتمام کل ہوگا

مکسڈ مارشل آرٹس مقابلے 'سپر فائٹ 3'
لاہور (جاذب صدیقی) ایچ یو ایف سی کے زیر اہتمام مکسڈ مارشل آرٹس مقابلوں 'سپر فائٹ 3' کا انعقاد کل کیا جائے گا۔ یہ ایونٹ تیزی سے مقبولیت حاصل کرتا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیاری عمارت حادثہ: اس کے طرح کے حادثات مزید ہوں گے، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی
مین کارڈ کی تفصیلات
سپر فائٹ 3 کے مین کارڈ میں افغانی فائٹر بابر علی مصر کے فائٹر خلیل احمد کے خلاف اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مائنز اینڈ منرلز ملک کی ترقی کا بل، سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہئے: امیر مقام
کو مین کارڈ کی معلومات
کو مین کارڈ میں پاکستانی خاتون فائٹر ماہم کا مقابلہ افغان فائٹر آریزو کے ساتھ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: یو ایف سی کمنٹیٹر جو روگن نے شراب نوشی ہمیشہ کیلئے چھوڑ دی، وجہ کیا بنی؟
دیگر مقابلے
اس کے علاوہ افغان فائٹر عزت خان کا مقابلہ اپنے ہم وطن میلاد خان سے ہوگا۔ گلگت سے تعلق رکھنے والے حسنین کا مقابلہ چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے زیب سے ہوگا۔ لاہور سے تعلق رکھنے والی مسکان کا مقابلہ کراچی سے تعلق رکھنے والی امامہ سے ہوگا۔ اسلام آباد کے حسنین کا مقابلہ گلگت کے شیان سے ہوگا۔ پشاور کے عدنان آفریدی کا مقابلہ راولپنڈی کے میراج عارف سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سوات آپریشن: سرغنہ عطا اللہ سمیت 2 خوارجی ہلاک، ایک گرفتار
پریس کانفرنس
ان مقابلوں سے قبل آج ایچ یو ایف سی میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہماری 'سپر فائٹ' نامی اس پرموشن کی کامیابی کے لیے تمام ٹیم نے بہت محنت کی ہے۔
بین الاقوامی فائٹرز کی شرکت
ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل فائٹرز کا اس پرموشن میں آ کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔ ہم ایک دن اس پرموشن کو نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر کی مقبول ترین پرموشن بنانے کے خواہاں ہیں۔