فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران انتقال کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر فرقان احمد کو سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ
پنجاب میں فلڈ ریلیف آپریشن کا جاں بحق ہونے والا ہیرو
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب میں فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی، فرقان احمد خان کو اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان کی تحصیل جلال پور پیروالا میں سیلاب متاثرین کی ریسکیو کشتی الٹ گئی، خاتون اور 3 بچے جاں بحق
نہایت خصوصیات
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق فلڈ ریلیف کے لیے فرض منصبی ادا کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے فرقان احمد کے ورثا کو ایک کروڑ روپے گرانٹ بھی دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اے سی فرقان احمد کے لیے اعلیٰ سول ایوارڈ اور ایک کروڑ روپے دینے کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ 2025-26، حکومت کا سیلری سلیب پر انکم ٹیکس کی شرح میں ایک مرتبہ پھر ردو بدل کا فیصلہ، نجی ٹی وی کا دعویٰ
فوری امداد کا عزم
اسسٹنٹ کمشنر پتوکی، فرقان احمد خان کینسر مریض ہونے کے باوجود چار دن سے مسلسل فلڈ ریلیف ڈیوٹی کر رہے تھے۔ مرحوم فرقان احمد خان پتوکی سیلاب زدہ علاقے میں متاثرین کو ریسکیو و ریلیف آپریشن میں مصروف رہے۔ انہوں نے پتوکی میں سیلاب متاثرین کو خوراک، میڈیسن اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کا مسلسل کام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کا ڈی چوک مقدمے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
وزیراعلیٰ کا خراج تحسین
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مرحوم فرقان احمد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ مشکل ترین حالات میں عوام کی مدد کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے حقیقی ہیرو ہیں۔ فرقان احمد کی فرض شناسی یاد رکھی جائے گی۔
انتقال کا واقعہ
واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی، فرقان احمد خان گزشتہ روز ریلیف آپریشن کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔








