بھارت: بیوی پر تیزاب ڈال کر زندہ جلانے والے شوہر کو سزائے موت سنا دی گئی
سزائے موت کا فیصلہ
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان کی ایک عدالت نے بیوی کو رنگت اور جسمانی ساخت کے سبب تیزاب ڈال کر زندہ جلانے والے شوہر کو سزائے موت سنادی۔
یہ بھی پڑھیں: 26 نومبر احتجاج کیس ؛ وکلاء صفائی کے جرح نہ کرنے پر ملزمان پر 5،5ہزار روپے جرمانہ عائد
مقتولہ کی شناخت
بھارتی میڈیا کے مطابق مقتولہ کی شناخت لکشمی کے نام سے ہوئی ہے جسے اس کا شوہر کِشن آئے دن سانولی رنگت اور اضافی وزن کے باعث طعنے دیا کرتا تھا۔ جھگڑوں کے اسی سلسلے میں ایک رات ملزم نے بیوی سے جھوٹ بولا کہ وہ اس کے لیے دوا لایا ہے اور یہ دوا اس کے جسم پر لگادی۔
یہ بھی پڑھیں: صوابی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش
خطرناک واقعہ
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لکشمی نے فوراً شوہر سے شکایت بھی کی کہ اسے تیزاب جیسی بدبو آ رہی ہے لیکن شوہر نے اس کی بات کو نظرانداز کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈنگ کے دوران بابر اعظم کے عمل نے سب کے دل جیت لئے
تشديد کی گئی کارروائی
لکشمی کے جسم پر دوا لگانے کے بعد کِشن نے بیوی کے کپڑوں کو آگ لگادی، جب لکشمی آگ میں جلنے لگی تو ملزم نے باقی تیزاب بھی اس پر انڈیل دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید جُھلس کر موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: محبوبہ کی شادی طے ، ہوٹل کے کمرے میں آخری ملاقات کے دوران لڑکے نے ایسا کام کردیا کہ روح کانپ اٹھے
عدالت کا فیصلہ
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے کِشن کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جہاں مقدمے کے دوران سرکاری وکیل دنیش پالیوال نے دلائل دیے کہ ملزم بارہا اپنی بیوی کو رنگت کی بنیاد پر ہراساں کیا کرتا تھا اور اسی نفرت کے باعث اس نے یہ خوفناک جرم کا ارتکاب بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شمائلہ صدیقی کی وفد کے ہمراہ پاکستانی قونصل خانہ بارسلونا کا دورہ
سخت سزا کا مقصد
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ایسے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور معاشرے میں عدالت کا خوف قائم رکھنے کے لیے سخت ترین سزا ضروری ہے۔
دوسروں کے لیے مثال
عدالت نے کِشن کو سزائے موت سناتے ہوئے مزید کہا کہ یہ سزا دوسروں کے لیے مثال بنے گی۔








