بھارت: بیوی پر تیزاب ڈال کر زندہ جلانے والے شوہر کو سزائے موت سنا دی گئی

سزائے موت کا فیصلہ
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان کی ایک عدالت نے بیوی کو رنگت اور جسمانی ساخت کے سبب تیزاب ڈال کر زندہ جلانے والے شوہر کو سزائے موت سنادی۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے، طلباء کو جلد لیپ ٹاپ دینے کی ہدایت، کھیلتا پنجاب گیمز 2024 کی منظوری
مقتولہ کی شناخت
بھارتی میڈیا کے مطابق مقتولہ کی شناخت لکشمی کے نام سے ہوئی ہے جسے اس کا شوہر کِشن آئے دن سانولی رنگت اور اضافی وزن کے باعث طعنے دیا کرتا تھا۔ جھگڑوں کے اسی سلسلے میں ایک رات ملزم نے بیوی سے جھوٹ بولا کہ وہ اس کے لیے دوا لایا ہے اور یہ دوا اس کے جسم پر لگادی۔
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید کے خلاف چارج شیٹ آئندہ آنے والوں کے لیے عبرت ہوگی، مصطفی کمال کا بیان
خطرناک واقعہ
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لکشمی نے فوراً شوہر سے شکایت بھی کی کہ اسے تیزاب جیسی بدبو آ رہی ہے لیکن شوہر نے اس کی بات کو نظرانداز کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ماہی گیروں نے گھوڑے جیسی شکل والی مچھلی پکڑ لی
تشديد کی گئی کارروائی
لکشمی کے جسم پر دوا لگانے کے بعد کِشن نے بیوی کے کپڑوں کو آگ لگادی، جب لکشمی آگ میں جلنے لگی تو ملزم نے باقی تیزاب بھی اس پر انڈیل دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید جُھلس کر موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بولیویا: مسلح گروپ نے بیرکوں پر حملہ کرکے 200 فوجیوں کو اغوا کرلیا
عدالت کا فیصلہ
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے کِشن کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جہاں مقدمے کے دوران سرکاری وکیل دنیش پالیوال نے دلائل دیے کہ ملزم بارہا اپنی بیوی کو رنگت کی بنیاد پر ہراساں کیا کرتا تھا اور اسی نفرت کے باعث اس نے یہ خوفناک جرم کا ارتکاب بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی میں ڈپریشن جیسے عام مرض کا خطرہ کم کرنے کا آسان طریقہ جانیں
سخت سزا کا مقصد
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ایسے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور معاشرے میں عدالت کا خوف قائم رکھنے کے لیے سخت ترین سزا ضروری ہے۔
دوسروں کے لیے مثال
عدالت نے کِشن کو سزائے موت سناتے ہوئے مزید کہا کہ یہ سزا دوسروں کے لیے مثال بنے گی۔