مورا حسین نے امید سے ہونے کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
ماورا حسین کی تصدیق
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی سپر سٹار ماورا حسین نے امید سے ہونے کی خبروں کو مسترد کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا ترسیلات زر میں تاریخی اضافے پر سمندر پار پاکستانیوں سے اظہار تشکر
سوشل میڈیا پر افواہیں
ماورا نے حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنیں، وائرل ویڈیوز اور تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کیے اور اندازہ لگایا کہ اداکارہ امید سے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کھچی کینال پنجاب سے بلوچستان تک ترقی اور خوشحالی کا سفر ہے:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا تقریب سے خطاب
اداکارہ کی وضاحت
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اسی تقریب میں شرکت کے دوران پہنے گئے لباس میں اپنی تصاویر شیئر کیں اور واضح کیا کہ وہ حاملہ نہیں ہیں اور ایسی افواہیں پھیلانا بند کی جائیں اور مداح ان افواہوں پر یقین نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک اور ٹرمپ کا ایک دوسرے پر سنگین الزامات کا تبادلہ
مداحوں کا محبت بھرا پیغام
ساتھ ہی اداکارہ نے اسٹوریز شیئر کیں جس میں انہوں نے لکھا کہ وہ اس وقت شوہر سے حد سے زیادہ محبت والے دور میں ہیں اور چاہتی ہیں کہ سب لوگ انہیں ان لمحات کا لطف اٹھانے دیں۔
شادی کی خوشیاں
واضح رہے کہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی نے رواں سال فروری 2025 میں شادی کی تھی، ان کی شادی کی تقریبات کی متعدد ویڈیوز اور تصاویر انٹرنیٹ کی زینت بنیں۔








