افروزٹیکسٹائلز کے ’’بیڈ اینڈ باتھ‘‘ ایکسپورٹ کوالٹی آؤٹ لیٹ کا افتتاح، ایکسپورٹ کوالٹی مصنوعات پیش کریں گے: فیروز عالم لاری

افروز ٹیکسٹائلز کا نیا آؤٹ لیٹ
کراچی (ویب ڈیسک) افروز ٹیکسٹائلز انڈسٹریز نے کراچی کے علاقے ٹیپو سلطان روڈ پر "بیڈ اینڈ باتھ" ایکسپورٹ کوالٹی آؤٹ لیٹ لانچ کر دیا جس کا مقصد لوکل کسٹمرز کو عالمی معیار کی ٹیکسٹائل مصنوعات فراہم کرنا ہے۔ نیا آؤٹ لیٹ بیڈ شیٹس، تولیے اور دیگر ہوم ٹیکسٹائل مصنوعات کی ایک منتخب رینج پیش کرتا ہے جو اب پاکستانی صارفین کے لیے دستیاب ہے جو معیار اور پائیداری کو ترجیح دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر رجب بٹ کی گرفتاری سے متعلق محکمہ وائلد لائف کی بڑی نااہلی بھی سامنے آگئی
افتتاحی تقریب کے مہمان
افتتاحی تقریب میں سابق چیف ایگزیکٹو ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) اور بزنس مین گروپ کے چیئرمین زبیر موتی والا، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر جاوید بلوانی، افروز ٹیکسٹائلز انڈسٹریز کے چیئرمین فیروز عالم لاری اور ان کی صاحبزادی حرا لاری، افروز لاری، حفیظ عزیز، آصف بالاگام والا، ناصر رنگون والا، سکندر پاٹیلا، آصف چامڈیا، خالد احسان، جاوید الیاس، ساجد مقبول، سعد حفیظ، کاشف سلاٹ، جاوید عزیز اور سیلیبریٹیز نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے کچھ مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی
وزیر کی درخواست
اس موقع پر زبیر موتی والا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صنعتوں کی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹیکس اور یوٹیلیٹی ٹیرف میں کمی کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسی سرمایہ کار دوست پالیسیاں درکار ہیں جو اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تیار کی جائیں۔ موجودہ پالیسیوں کی وجہ سے کاروبار بیرونِ ملک منتقل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے افروز ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے مشکل معاشی حالات میں نئے کاروباری اقدام کو سراہتے ہوئے اسے کراچی کی تاجر برادری کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسی “را” پہلگام حملے کی منصوبہ ساز نکلی، خفیہ دستاویزات لیک، مودی سرکار سے متعلق بھی تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے
افروز ٹیکسٹائلز کی کامیابی کی کہانی
افروز ٹیکسٹائلز انڈسٹریز کے چیئرمین فیروز عالم لاری نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اپنے مقامی صارفین کو وہی اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کریں جو ہم بیرونِ ملک برآمد کرتے ہیں۔ ہمارے لیے مقامی خریدار بھی اتنے ہی اہم ہیں جتنے بین الاقوامی خریدار۔
کراچی چیمبر کا اظہار خیال
کراچی چیمبر کے صدر جاوید بلوانی نے افروز ٹیکسٹائلز انڈسٹریز کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ آؤٹ لیٹ پاکستان کی عالمی ساکھ کو بہتر بنانے میں مدد دے گا۔ انہوں نے پیداواری لاگت میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت واقعی کاروبار اور صنعت کی مدد کرنا چاہتی ہے تو اسے ٹیکس، یوٹیلیٹی نرخوں اور پورٹ چارجز میں کمی کرنا ہوگی تاکہ برآمد کنندگان عالمی مارکیٹ میں مسابقت قائم رکھ سکیں۔