وہ تباہی آج پھر دورِ خزاں سے آ گئی

آغاز
آج اک آواز پھر دل کے مکاں سے آ گئی
اتنی ویرانی مرے دل میں کہاں سے آ گئی
یہ بھی پڑھیں: بھارت بھول گیا تھا پاکستانی قوم اور افواج کبھی نہیں جھک سکتے، ترجمان پاک فوج
روشنی کی کرن
خانہِ دل میں ہر اک جانب اجالا ہو گیا
روشنی کی اک کرن جب لا مکاں سے آ گئی
یہ بھی پڑھیں: انسداد دہشت گردی ایکٹ ترمیمی بل، گرفتاری کی مدت بڑھا کر 6 ماہ کردی گئی
سچائیاں
جھوٹ کے بازار میں سچائیاں ملتی نہیں
میری خودداری پلٹ کر ہر دکاں سے آ گئی
یہ بھی پڑھیں: آدھے تمھارے آدھے میرے
خزاں کی تباہی
سہمی سہمی سی کلی ہے پھول پتے ہیں اداس
وہ تباہی آج پھر دورِ خزاں سے آ گئی
یہ بھی پڑھیں: سیہون شریف: بکریوں اور بھیڑوں کا جھنڈ ٹرک کی زد میں آگیا، 30 سے زائد ہلاک
محبت کے چراغ
کیسے الفت کے چراغوں کو بھلا روشن کروں
تیرگی نفرت کی دل میں جب گماں سے آ گئی
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کے کرنل کا اپنے اعلیٰ افسران پر اہلیہ سے زیادتی کا الزام
آرزو کی تکمیل
جانے کب تکمیل تک پہنچے گی اس کی آرزو
لوٹ کر فریاد پھر صحنِ بتاں سے آ گئی
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا مذاکرات نہ ہونے کی صورت میں سول نافرمانی کی تحریک کا عندیہ
اردو زبان کی شیرینی
گفتگو کرنے کا تب سے ہی سلیقہ آ گیا
جب سے شیرینی ذرا اردو زباں سے آ گئی
یہ بھی پڑھیں: لڑکی کے اغوا کا کیس، گرفتار پولیس اہلکار نے خودکشی کرلی
نفرت کا بیان
شہر میں ہے بھیڑ ان کی آج ہر سو دیکھیے
کتنی نفرت شرپسندوں کے بیاں سے آ گئی
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا آئندہ 2 ماہ میں غزہ کے 75 فیصد علاقے پر قبضے کا گھناونا منصوبہ
منزل کی جستجو
بڑھتے رہنا ہے سدا منزل کو پانے کے لئے
اک حرارت مجھ میں بھی دورِ رواں سے آ گئی
یہ بھی پڑھیں: پرامپٹر کا بندر پاکستان کو ایک شرمناک شکست کے بعد للکار رہا تھا، مودی کو قوم سے خطاب کے بعد تنقید کا سامنا
دل کی حالت
دل کہیں بھی ایک پل کو اب ٹھہرتا ہی نہیں
جستجوئے خاک منزل کے نشاں سے آ گئی
زندگی کی آخری منزل
آج منظر میں بھی اپنی آخری منزل پہ ہوں
زندگی میری نکل کر جسم و جاں سے آگئی
کلام : منظر اعظمی ( بھارت )