لاہور میں دوستوں نے دوست کو دعوت پر بلا کر چھت سے دھکا دے دیا

دوست کے ذریعے قتل کی خبر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ کاہنہ کی حدود میں نجی سوسائٹی میں دوستوں نے دوست کو دعوت پر بلا کر تیسری منزل سے دھکا دے کر قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد انٹربورڈ: نتائج میں تاخیر پر آئی ٹی منیجر اور ناظم امتحانات عہدے سے فارغ
مقتول کی شناخت
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 22 سالہ شرجیل کے نام سے ہوئی، مقتول کے بھائی عمران زوار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے کارکنان اسمبلی کی عمارت میں داخل، شدید نعرے بازی
ملزمان کی تفصیلات
قتل کے مقدمے میں ریحان ڈوگر، جمشید گجر سمیت دیگر ملزمان نامزد ہیں۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے شرجیل کو دعوت پر بلایا اور تیسری منزل سے دھکا دے کر قتل کیا۔
پولیس کی کارروائی
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں، جلد گرفتار کر لیے جائیں گے۔