ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا ہوگا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ ان دنوں جس مشکل میں سے گزر رہے ہیں وہ اب جلد ختم ہونے والی ہے۔ اس وقت تھوڑا سا صبر کا مشورہ ہے کیونکہ اندیشہ ہے کہ آپ تنگ آ کر کوئی قدم نہ اٹھا لیں جو کسی نقصان کا سبب بن جائے۔ اس ہفتے آپ کو غیبی مدد ملے گی اور ہر روز ایک نئی خبر آپ کی ایک پریشانی دور کرتی جائے گی۔ جو لوگ عرصہ دراز سے روز گار کی تلاش میں ہیں، ان کے لئے اب اسی ہفتے خوشخبری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو ان شاءاللہ اپنا حق ضرور ملے گا۔ آپ پچھلے کافی عرصے سے جس کوشش میں لگے ہوئے تھے، اب سمجھ لیں کہ اس کا رزلٹ آنے والا ہے۔ اور پھر آپ کی بہت سی پریشانیاں ختم ہو جائیں گی۔ اس وقت آپ کو روز گار پر بھی توجہ دینی ہو گی، اب اس کا سلسلہ بڑا اچھا بننے والا ہے۔ آپ اگر کسی قرض وغیرہ میں مبتلا ہیں تو اس سے بھی نجات مل جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: فلم کی ریلیز سے متعلق جھوٹ بولنے پر ہاتھ جوڑ کا معافی مانگتا ہوں، بالی ووڈ اداکار عامر خان
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ عرصہ دراز سے بیرونِ ملک سفر کے خواہشمند تھے، اب ان کی مراد پوری ہونے کی امید ہے اور جن لوگوں نے اپنا کام تبدیل کرنا ہے، وہ اب کر سکتے ہیں اگر تھوڑا سا صبر سے کام لے لیں تو امکان ہے کہ اسی جگہ سے جلد فائدہ حاصل ہوگا۔ اولاد کے حوالے سے بھی جس پریشانی میں تھے اب اس سے نجات حاصل ہو گی اور آپ کی مرضی کے مطابق اس کا حل بھی ان شاءاللہ نکل آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: انگلش بلے باز نے جاوید میانداد کا 31سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ جس جگہ پر بھی ہیں اس میں تبادلے کا امکان ہے۔ یہ ملازمت پیشہ افراد کے لئے ہے اور جو لوگ تبدیلی چاہتے ہیں ان کو بھی منشاءکے مطابق تبدیلی ملنے کی امید ہے، یہ ہفتہ روز گار کے حوالے سے اہم ہے۔ آپ اگر مالی طور پر پچھلے کافی دنوں سے جس بھی مشکل میں مبتلا چلے آ رہے تھے، اب اس سے نجات حاصل ہو گی اور غیر متوقع ذریعے سے کچھ رقم بھی ہاتھ لگ سکتی ہے اور ایک بڑی ضرورت بھی پوری ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سٹاک ایکسچینج ہفتے کے آخری روز ایک لاکھ 84 ہزار کی حد پار کر گئی
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کو اس طرف سے بہت دور ہو جانے کا مشورہ ہے جہاں سے ماضی میں آپ نے نقصان اٹھایا تھا اور جس بھی شخص کو اپنے لئے فائدہ مند سمجھ رہے ہیں وہ شخص خطرناک ہو سکتا ہے۔ اپنوں کے ساتھ اختلافات والا خانہ بھی کھلا ہوا ہے۔ جس مسئلے میں برسوں لگ گئے تھے، اب اس کا حل شاید اپنوں کے ساتھ جدائی کی صورت میں سامنے آ سکتا ہے، محتاط رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موسیقی کی آوازیں بھی آنا شروع ہوگئی تھیں، سنگترے کا رس اور کباب کی پلیٹ منگوا لی، مصریوں کے بیلے اور کیبرے ڈانس کے بارے میں بڑا کچھ سنا تھا
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ اندازے سے کام نہ کریں۔ زائچے میں زحل آکر بیٹھا ہوا ہے جو بلا وجہ کی پریشانی لاتا ہے اور اگر کسی بھی کام میں مضبوط ہاتھ نہ ڈالا تو پھر یہ الٹا آپ کے گلے پڑے گا۔ اس لئے صدقہ بھی دیں اور محتاط ہو کر بھی چلیں۔ جو لوگ عرصہ دراز سے بیمار تھے یا کسی بھی قسم کی بندش کو محسوس کر رہے تھے، وہ اب آزاد ہیں، آپ کا من پسند جگہ پر رشتہ بھی طے ہو جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں “خدمات مولانا سمیع الحق شہیدکانفرنس” مولانا حامد الحق حقانی، سراج الحق اور دیگر کا خطاب
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کی صحت کا مسئلہ ہے، آپ دماغی طور پر شدید ٹینشن محسوس کر رہے ہیں۔ چھوٹی موٹی بات بھی دل کو لگ جاتی ہے جس سے ڈپریشن زیادہ ہو جاتا ہے۔ بحکم اللہ زائچے میں ایسی کوئی بات نہیں، سب کچھ ٹھیک ہے۔ آپ صرف ذکر ِالٰہی کی طرف آئیں۔ خاص طور پر 1000 مرتبہ صرف اللہ اور 500 بار یا حی یا قیوم کا ورد روزانہ کریں اور بعد نماز مغرب چند دن خاموش رہنا شروع کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسپیکر نے بجٹ کے لیے قومی اسمبلی کے شیڈول کی منظوری دے دی
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ان دنوں بلا وجہ کی سختی میں آئے ہوئے ہیں۔ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں، ناکامی ملتی ہے اور اپنوں کی جانب سے بھی مخالفت کا سلسلہ جاری ہے۔ اب حالات صدقہ بھی مانگ رہے ہیں اور آپ کی توجہ بھی۔ آپ خرابی کے باوجود بھی صرف اپنی ہی دھن میں لگے ہوئے ہیں۔ موبائل فون بھی ہاتھ سے نہیں چھوڑتے اور ہر جگہ دل لگی کرتے پھرتے ہیں۔ اگر خیریت چاہتے ہیں تو اپنی تنہائی کو پاک کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 4 نئی کتب کی تقریب رونمائی، تحقیق کے دروازے بند کرنے والی قومیں زوال کا شکار ہو جاتی ہیں: مقررین کا تقریب سے خطاب
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ برسوں سے ایک جگہ پر جیسے رک گئے تھے، اب ان شاءاللہ وہ یہاں سے بہتر جگہ جانے کے لئے خود کو تیار کر لیں۔ جلد بڑی خبر آنے والی ہے اور جس شخص کے قریب ہیں، اس سے فوری دور ہو جائیں، زائچہ بتا رہا ہے کہ اس کا اعتبار نہیں ہے۔ بعد میں پچھتاوا ہوگا، ابھی سے توجہ دیں اور جو بھی کام کرنا چاہ رہے ہیں، اللہ کا نام لے کر اس میں ہاتھ ڈالیں کامیابی ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عالیہ بھٹ کی نئی فلم ‘جگرا’ کو بغیر کسی کٹ کے نمائش کی اجازت مل گئی
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ دوہری شخصیت کے مالک ہیں جس میں خطرات بہت زیادہ ہیں۔ اس لئے خود میں تبدیلی لائیں اور مستقل مزاجی اختیار کریں، بس سیدھا سیدھا چلنے کی کوشش کریں۔ اپنے اندر کو جس قدر صاف رکھیں گے اتنی جلدی بہتری میں آ جائیں گے۔ ڈپریشن کی وجہ بھی یہ ہے کہ آپ سے فیصلے ٹھیک نہیں ہو پاتے اور بعد میں نقصان ہوتا ہے۔ توبہ کریں نماز کی طرف توجہ دیں، ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نے لاہور سے باکو کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
یہ ہفتہ برسوں کے بعد ایک مرتبہ پھر تبدیلی کے اشارے کر رہا ہے۔ آپ جس بھی پوزیشن میں ہیں یہاں سے تبدیل ہو سکتے ہیں، بس آپ کی تھوڑی سی کوشش ہی بڑے رنگ لے آئے گی۔ جو لوگ روز گار کے حصول میں رکاوٹوں کا شکار چلے آ رہے تھے، ان شاءاللہ ان کے نصیب اس حوالے سے کھل گئے ہیں، اب تیزی سے حالات بدلیں گے اور اچھا وقت دوبارہ لوٹ کر واپس آئے گا۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
مشکلات جس قدر بھی کیوں نہ ہوں، اللہ ہے نا، وہ ہر پریشانی سے نکال دے گا، آپ کی توجہ ضروری ہے۔ الٹے سیدھے کاموں میں پڑ کر بڑا وقت ضائع ہوا ہے۔ اب حالات دوبارہ اچھی پوزیشن پر ہیں تو کیوں نہ اس کا فائدہ اٹھا لیا جائے۔ جو آفر ملے اس کو پکڑ لیں، کام نیا شروع کریں، چھوٹا ہو یا بڑا ایک مرتبہ بسم اللہ کر لیں تو بہتر ثابت رہے گا۔








