میڈیا انڈسٹری میں کام کرنے والی خواتین کو ’دستیاب‘ سمجھا جاتا ہے، میزبان عائشہ جہانزیب

عائشہ جہانزیب کا میڈیا میں خواتین کی حیثیت پر تبصرہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی وی میزبان و اداکارہ عائشہ جہانزیب نے کہا ہے کہ دوسرے شعبوں کی طرح میڈیا انڈسٹری میں کام کرنے والی خواتین کو ’دستیاب‘ سمجھا جاتا ہے، انہیں جنس کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نئے بجٹ میں پی ایس ڈی پی کیلئے ایک ہزار ارب روپے مختص
پیسہ اور شخصیت
ایک پوڈ کاسٹ میں انہوں نے کہا کہ پیسہ ضروریات زندگی کے لیے اہم ہے لیکن ان کی نظر میں پیسہ بیکار ہے، پیسوں سے کسی کی شخصیت کو نہ دیکھا جائے۔ عائشہ جہانزیب کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے کسی بھی مرد میں سب سے پہلے گاڑی، پیسہ، جوتے اور لباس دیکھا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: سرکاری سکول کے کلرک نے طلبا کی امتحانی فیس کے لاکھوں روپے آن لائن جوا کھیلتے ہوئے کیسے کھو دی؟
پیسہ: وفا یا بے وفائی؟
اداکارہ نے کہا کہ پیسے بے وفا محبوب کی طرح ہے، آج کسی کے پاس ہے، کل نہیں ہوگا اور بہت سارے لوگوں کے پاس ساری زندگی پیسہ ہوتا ہے لیکن ضرورت کے وقت نہیں ہوتا۔
خوبصورتی اور کامیابی
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ خوبصورتی میڈیا اسکرین کے لیے اچھی ہے لیکن صرف خوبصورت ہونے کی وجہ سے کوئی بھی شخص کامیاب نہیں ہوسکتا۔ ان کے مطابق خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ذہانت کی انتہائی اہمیت ہوتی ہے، جس کے پاس رتی برابر بھی دماغ نہیں، وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔ خوبصورتی کے زور پر لوگ صرف میڈیا اسکرین تک محدود رہ سکتے ہیں۔