اسلام آباد میں شدید بارش، سڑکیں تالاب کامنظر پیش کرنے لگیں
اسلام آباد میں موسلادھار بارش
وفاقی دارالحکومت میں جاری موسلادھار بارش کے نتیجے میں مختلف علاقے زیر آب آگئے۔ بارش کے باعث اسلام آباد کا سیکٹر جی 11 زیرآب آگیا، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ ندی نالوں میں تغیانی آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے بنگلہ دیش کو بھی پانی بند کرنے کی دھمکی دے دی
زیر آب متاثرہ علاقوں کی تفصیلات
اسلام آباد کے سیکٹر جی 8 مرکز میں بھی گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں، بنی گالہ اور سری نگر ہائی وے بھی زیرآب آگئے۔ موسلادھار بارش کے باعث میٹرو بس کا روٹ بھی زیرآب آگیا۔ ملکہ کوہسار مری میں بھی موسلادھار بارش جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے مری میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کو دوسری شادی کے لیے کس نے راضی کیا اور سابق شوہر کے ساتھ کیسا تعلق ہے؟ جانئے
بارش کی شدت اور ریکارڈ سٹیشنز
ترجمان واسا کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد کے علاقے سید پور 40 ملی میٹر، گولڑہ میں 66 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ترجمان واسا نے مزید بتایا کہ راولپنڈی میں شمس آباد کے مقام پر 25 ملی میٹر، پیر ودھائی میں 35 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جب کہ نیوکٹاریاں میں 60 ملی میٹر بارش ہوئی۔ نالہ لئی اور شہر بھر کے نالوں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے؛ کٹاریاں پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 13 فٹ جبکہ گوالمنڈی پر 4 فٹ ہے۔
ایمرجنسی اقدامات
ایم ڈی واسا سلیم اشرف کے مطابق واسا ہائی الرٹ پر ہے اور رین ایمرجنسی نافذ ہے۔ عملہ اور ہیوی مشینری فیلڈ میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارش کو پوری طرح مانیٹر کیا جا رہا ہے، اور تمام ضروری انتظامات کیے گئے ہیں، تاکہ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہ سکیں۔








