پنجاب کو باغوں کا صوبہ بنانے کے لئے 12 اضلاع میں ہارٹیکلچر ایجنسیاں قائم کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایات

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر پنجاب کو "باغوں کا صوبہ" بنانے کا مشن شروع کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ’’علم پیکٹ پروگرام‘‘ کا اجراء کردیا

پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی ایکٹ 2025

پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی ایکٹ 2025 کے تحت پہلے مرحلے میں 12 اضلاع میں ہارٹیکلچر ایجنسیاں قائم کی جائیں گی۔ دوسرے مرحلے میں مزید اضلاع میں بھی یہی ایجنسیاں قائم کی جائیں گی۔ قوانین کے تحت تمام موجودہ ضلعی اتھارٹیاں ایجنسیوں میں تبدیل کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت طاقت دکھانے کی کوشش میں کمزوری ظاہر کر بیٹھا، الجزیرہ کا تجزیہ پڑھ کر آپ کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہوگا

منتخب 12 اضلاع

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق منتخب 12 اضلاع میں شیخوپورہ، اوکاڑہ، گجرات، جہلم، خانیوال، ننکانہ، رحیم یار خان، مری، جھنگ، پاکپتن، خوشاب اور مظفر گڑھ شامل ہیں۔ یہاں ڈسٹرکٹ ٹرانزیشن ٹیمیں قائم کردی گئی ہیں۔ 15 اکتوبر سے پہلے میونسپل کارپوریشن کا متعلقہ عملہ اور وسائل پی ایچ اے کو منتقل کیے جائیں گے۔ نئی تشکیل کردہ ہارٹیکلچر ایجنسیوں کے لیے افسران کا انتخاب ایک سرچ کمیٹی کرے گی، جس میں ایم ڈی، ڈپٹی ایم ڈی، اور دیگر افسران بھی تعینات کیے جائیں گے۔

پی ایچ اے کا دائرہ کار

ترجمان کے مطابق پی ایچ اے کا دائرہ کار صوبائی سطح پر بڑھانے سے شہروں میں سبزا اور ہریالی میں اضافہ ہوگا۔ نئے باغات کے قیام کے لیے جگہ مختص کی جائے گی اور موجودہ باغات کی حالت کو بہتر بنایا جائے گا۔ اس اقدام سے صوبوں میں گرین ایریاز بڑھنے سے ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے میں مدد ملے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...