گوجرانوالہ میں پھل فروش نے مبینہ طور پر ایک شخص کو قتل کرکے لاش پیٹی میں چھپادی

موقعہ کی تفصیلات
گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ نوشہرہ ورکاں کے علاقے محلہ صدیق سویٹ مین بازار میں ایک پھل فروش نے مبینہ طور پر ایک شخص کو قتل کر کے لاش پیٹی میں چھپادی۔
یہ بھی پڑھیں: فضاء میں ہلکی ہلکی خنکی اتر آئی تھی، یکدم باہر شور مچ گیا، سب دروازے کی طرف گئے تو دیکھا گھوڑا خالی تانگے کو لے کر سرپٹ سڑک پر بھاگا جا رہا تھا
پولیس کی تحقیقات
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سامان منتقلی پر رکشہ ڈرائیور نے پیٹی وزنی ہونے پر وجہ پوچھی تو رازفاش ہوگیا۔ اہل محلہ کے مطابق پھل فروش ملک اعجاز کرایہ کے مکان میں رہتا تھا، مکان تبدیل کرنے کے لیے سامان باہر نکالا تو لوڈر رکشہ والے نے پیٹی کھول کر دیکھی تو اعجاز پھل فروش نے دوڑ لگادی، جسے اہل علاقہ نے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا، لیکن تاحال مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔
لاش کی حالت اور تحقیقات کا آغاز
گوجرانوالہ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش 2 روز پرانی لگتی ہے، تحقیقات جاری ہیں، جلد حقائق سامنے آئیں گے۔