دریائے ستلج، راوی اور چناب میں پانی کے بہاؤ اور سیلاب کی تازہ رپورٹ جاری

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ڈی ایم اے نے دریائے ستلج، راوی اور چناب میں پانی کے بہاؤ کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معاملے کو حل تو کرنا پڑے گا، جج کو مقدمہ سننے سے روکنے کا عدالتی حکم دیا گیا، جسٹس جمال مندوخیل کے کیس میں ریمارکس
دریائے ستلج کی حالت
رپورٹ کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 53 ہزار 68 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منعقد ہوگا
دریائے چناب کی حالت
دریائے چناب میں ہیڈ تریموں کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 5 لاکھ 50 ہزار 9 سو 65 کیوسک ہے۔
دریائے راوی کی حالت
دریائے راوی میں سدھنائی کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ 98 ہزار 2 سو 50 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہیڈ بلوکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 52 ہزار 415 کیوسک، ہیڈ سلیمانکی پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 24 ہزار 274 کیوسک، جسٹر کے مقام پر پانی کا بہاؤ 71 ہزار کیوسک اور شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 66 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔