پنجاب بھر میں انڈر گراؤنڈ پارکنگ، انڈر پاسز اور ڈرینج سسٹم کی تعمیر کے لیے 86 ارب روپے کے فنڈز منظور
صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 23ویں اجلاس میں 86 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق قوال احمد صابری اور ان کے بیٹے کی میت کراچی پہنچا دی گئی
انڈر پاسز کی تعمیر
راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں انڈر پاسز کی تعمیر کے لیے 6 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ ان فنڈز سے چیرنگ کراس، ریس کورس چوک اور آرمی قبرستان چوک میں انڈر پاسز تعمیر کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کو سنبھالنا صرف شہباز شریف کو آتا ہے ، برطانوی اخبار گارڈین کا تبصرہ
انڈر گراؤنڈ پارکنگ کا منصوبہ
لاہور کے مختلف علاقوں میں انڈر گراؤنڈ پارکنگ کے لیے 24 ارب 69 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔ اس سے ناصر باغ، موچی گیٹ، شیراں والا گیٹ اور ٹیکسالی گیٹ میں انڈر گراؤنڈ پارکنگ تعمیر کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرہ علاقوں میں اسکول جلد بحال اور گھر آباد ہوں گے : وزیر تعلیم پنجاب
سیوریج اور ڈرینج سسٹمز کی ترقی
مختلف شہروں میں سیوریج اور طوفانی بارشوں کے ڈرینج سسٹم کی تعمیر کے لیے 54 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔ منظور شدہ فنڈ سے ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، بھکر، جڑانوالہ، کوٹ رادھا کشن، بہاولنگر اور خوشاب میں سیوریج اور ڈرینج سسٹم تعمیر ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: رشتہ دار کی کینسر کی سرجری، مینیجر نے ایسی شرمناک فرمائش کردی کہ خاتون نے فوری نوکری چھوڑ دی
پنجاب واٹر ریسورس مینجمنٹ
پنجاب واٹر ریسورس مینجمنٹ میں پروجیکٹ ریڈینس فائنانسنگ فیسیلٹی کے لیے 1 ارب 27 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔
مری بھوربھن میں ہسپتال کی تعمیر
بورے والا میں سیوریج سسٹم اور فٹ پاتھ کی تعمیر کے لیے 8 ارب 19 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔ مری بھوربھن میں 50 بستروں کے ہسپتال کی تعمیر کے لیے فیزیبلٹی اسٹڈی کے لیے 1 کروڑ 39 لاکھ روپے کے فنڈز منظور کیے گئے۔








