شدید زخمیوں کو بغیر ویزا پاکستان منتقل کیا جائے، خیبرپختونخوا اسمبلی میں افغانستان میں زلزلے پر متفقہ قرارداد منظور

پشاور میں زلزلے پر افسوس کا اظہار
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا اسمبلی میں افغانستان میں زلزلے سے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حکومت اور اپوزیشن نے متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی۔
قرارداد کی تفصیلات
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ افغان بھائیوں کی ہر ممکن مدد اسلامی اور اخلاقی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ زلزلے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ شدید زخمیوں کو بغیر ویزا پاکستان منتقل کرکے طبی سہولتیں مہیا کی جائیں۔ صوبہ اور وفاق باہمی تعاون کے ساتھ امدادی ٹیمیں اور طبی سامان افغانستان روانہ کرے۔
زلزلے کے اثرات
خیال رہے کہ افغانستان کے صوبہ کنڑ میں گزشتہ رات 6 شدت کے زلزلے سے اموات کی تعداد 800 ہوگئی ہے اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ بڑی تعداد میں لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔