شنگھائی تعاون تنظیم کو عالمی سطح پر کھلے تعاون کی ذمہ داری اٹھانے کے لئے آگے بڑھنا چاہیے، شی جن پھنگ

چین کے صدر کا شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں خطاب

تیانجن (شِںہوانیوز ایجنسی) چین کے صدر شی جن پھنگ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی سطح پر کھلے تعاون کی ذمہ داری اٹھانے کے لئے آگے بڑھیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنگل میں کھڑی لاوارث کار سے 52 کلو سونا اور 10 کروڑ روپے برآمد

توانائی اور ماحول دوست صنعت میں تعاون

پیر کے روز شنگھائی تعاون تنظیم پلس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شی نے کہا کہ چین توانائی، ماحول دوست صنعت اور ڈیجیٹل معیشت میں چین-ایس سی او تعاون کے لئے 3 بڑے پلیٹ فارمز قائم کرے گا اور سائنسی و تکنیکی اختراع، اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ و تکنیکی تعلیم کے لئے 3 بڑے تعاون مراکز قائم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ: نجی ہسپتال میں آتشزدگی سے 3 نومولود جھلس کر جاں بحق

فوٹو وولٹک اور ہوا کی توانائی

شی نے کہا کہ ہم اگلے 5 سال میں ساتھی ایس سی او ممالک کے ساتھ مل کر فوٹو وولٹک اور ہوا سے پیدا ہونے والی بجلی کی نصب شدہ صلاحیت میں سے ہر ایک میں ایک کروڑ کلوواٹ کا اضافہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کے انتخاب میں کلیدی کردار ادا کرنے والی سات ریاستیں

مصنوعی ذہانت میں تعاون

چین تمام فریقین کے ساتھ مل کر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے اطلاق کے تعاون کا مرکز بنانے اور اے آئی میں ہونے والی ترقی کے فوائد کو بانٹنے کے لئے تیار ہے۔

بین الاقوامی قمری تحقیق سٹیشن

انہوں نے کہا کہ ہم تمام فریقوں کو بیڈو سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم استعمال کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور متعلقہ صلاحیتوں والے ممالک کو بین الاقوامی قمری تحقیق سٹیشن منصوبے میں حصہ لینے کی دعوت دیتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...